مستونگ: ڈاکٹر طارق بدوزئی نے فارماسسٹ کی بےروزگاری کے مسئلے پر فوری توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر نئی پوسٹیں تخلیق کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فارماسسٹ کی تعداد بڑھ رہی ہے، لیکن مواقع نہ ہونے کی وجہ سے یہ قابل لوگ بےروزگار ہیں۔ ڈاکٹر طارق بدوزئی نے کہا کہ فارماسسٹ صحت کے نظام کا اہم حصہ ہیں اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے نہ صرف بےروزگاری کم ہو گی بلکہ عوام کو بھی بہتر طبی خدمات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارماسسٹ کی تعیناتی سے دوائیوں کی دستیابی اور ان کے صحیح استعمال میں بہتری آئے گی، جس سے مجموعی صحت کے معیار میں اضافہ ہو گا۔
بلوچستان میں فارماسسٹ کی تعداد بڑھ رہی ہے،مواقع نہ ہونے کی وجہ سے قابل لوگ بےروزگار ہیں،ڈاکٹر طارق بدوزئی
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :