عدالتوں کے دروازے اگر بند کئے گئے تو عوام کی عدالت میں جائیں گے، سردار اختر جان مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پریس کانفرنس  میں کہا ہے کہ  کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹریبونلز اور عدالت میں جائیں گے ،عدالتوں سے بھی انصاف نہ ملا تو عوام میں جائیں گے، سربراہ بی این پی مینگل کا اعلان انہیوں نے کہا کہ  انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد انتخابی سرگرمیاں اس طرح شروع نہیں ہوئیں جو ہونی چاہئے تھیں، یہاں جمہوریت کو استحکام پہنچانے کی بجائے غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کی ہمیشہ کوشش کی  اقتدار کی لالچ میں سیاسی جماعتوں نے بھی غیر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے



2023 میں ملک بھر میں 18 ہزار 736 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے،جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 2023 پاکستان کے تاریخ میں اہم سال تھا،سیکورٹی فورسز نے 566 دہشت گردوں کو مار گرایا،سال 2023 میں5 ہزار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا،ملکی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کی گئی،پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،افغانستان کا یہ رویہ دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے



جماعت اسلامی بلوچستان کی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کاجماعت اسلامی کے بنیادی رکنیت سے استعفی کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے مذمت 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی مجلس شوری کااہم اجلاس منعقدہوا اجلاس کی صدارت صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی صاحب کی صدارت میں ہوا جس میں  صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کاجماعت اسلامی کے بنیادی رکنیت سے استعفی کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے مذمت کی اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا  کہ سستی شہرت کیلئے جماعت اسلامی کونقصان پہنچانے والے ناکام ہوں گے، مولاناہدایت الرحمان بلوچ جماعت اسلامی کے رہنماتھے ہے اورانشاء اللہ رہیں گے۔اجلاس میں مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی مکران ڈویژن میں الیکشن مصروفیات کی بناپرل ذمہ داری میں رعایت دینے کے حوالے سے درخواست پرغور کیاگیا ،کاغذات نامزدگی،انتخابات تیاری،سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ دیگر مسائل پر مشاورت



رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ نے سال 2023 کے دوران عدالتوں میں کیسز کے اعداد و شمار جاری کردئیے

| وقتِ اشاعت :  


رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ نے سال 2023 کے دوران عدالتوں میں کیسز کے اعداد و شمار جاری کردئیے ، بلوچستان ہائی کورٹ میں سال 2023 کے شروع میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 4472 تھی، 2023 کے دوران 6 ہزار 920 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 6440 کا فیصلہ کیا گیا،بلوچستان ہائی کورٹ بشمول سرکٹ بینچز میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 4952 ہے، بلوچستان ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات 2023 کے شروع میں 16ہزار 20 تھے،2023 کے دوران ماتحت عدالتوں میں 59541 نئے مقدمہ دائر ہوئے، 57 ہزار 743 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ماتحت عدالتوں میں اس وقت 17818 مقدمہ زیرالتوا ہیں



اختر مینگل سمیت پارٹی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونا الیکشن سے دوررکھنے کی سازش ہے ، بی این پی نے لیگل ٹیم تشکیل دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت اجلاس مینگل ہائوس خاران اسٹریٹ میں منعقد ہوا