کراچی:بیرک مائننگ کارپوریشن کے زیرِ انتظام چلنے والے ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی)نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کیو سی سی آئی)کے ایک وفد کی میزبانی کی۔ اس موقع پر ریکودک منصوبے میں تعاون اور مقامی کاروباری اداروں کی شمولیت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت صدر محمد ایوب اور نائب صدر ناصر خان نے کی، جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔