پہیہ جام و شٹر ڈاون حکومت مخالف عوامی ریفرنڈم تھا، ایچ ڈی پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے بھر میں مکمل و کامیاب پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال کو دہشت گردی، بدامنی، جبر اور ظلم و زیادتی کے خلاف عوامی ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے رضا کارانہ طور پر پہیہ جام کرکے فارم 47 کی حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ حکومت صوبے پر مسلط کردہ حکومت ہے



بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوریسکیولرڈیز، بلوچستان لینڈ ریونیو کے قوانین منظور کرلئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوریسکیولرڈیزیز، بلوچستان لینڈ ریونیو کے قوانین منظور جبکہ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کا ترمیمی مسودہ قانون ایک بار پھر کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، ہزار گنجی بس ٹرمینل اور پر فارمنس آڈٹ رپورٹ بر گوادر ، لسبیلہ سپورٹ پروجیکٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئیں، اسپیکر نے سیکرٹریز کو اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کا پابند کرنے کے لیے رولنگ دے دی ۔



گرفتار سیاسی رہنمائوں و کارکنوں کو غیرمشروط رہا کیا جائے، جمعیت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان، سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ صوبے میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے سامنے کسی بھی رکاوٹ کو جمعیت نہ صرف تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ اس کی دوٹوک مخالفت بھی کرتی ہے۔



پرامن مظاہرین پر تشدد، گرفتاریوں کیخلاف 11 ستمبر کومظاہرے ، 13 کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے، آل پارٹیز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ فارم 47 کے حکمرانوں نے طاقت کے ذریعے ہمارے کارکنوں اور سینئر رہنمائوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں کرتے ہوئے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کروائی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے دفتر پر بھی 4 بار آنسو گیس سے حملہ کیا گیا



بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال، کاروباری و تجارتی مراکز بند، پولیس نے سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تحفظ آئین پاکستان موومنٹ اور بلوچستان کی قوم پرست سیاسی جماعتوں کی اپیل پر پیر کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی جس کے باعث صوبے کے بیشتر شہروں میں کاروباری و تجارتی مراکز مکمل طور پر بند اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔



کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر کریک ڈاؤن شرمناک ہے، سعد دہوار

| وقتِ اشاعت :  


نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ 2 مئی جہاں بی این پی کے جلسہ عام کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں کارکنان شہید اور 70 سے زائید زخمی ہوئے اس سفاک دہشتگردی کے خلاف بلوچستان کی آل پارٹیز کی جانب سے کامیاب پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال کے موقع پر حسب روایت فارم 47 کے ذریعے بلوچستان کے عوام پر مسلط نااہل حکومت کی جانب سے بجائے اس دہشتگردی کے واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے انہوں نے ایک دفعہ پھر سے اس کامیاب اور تاریخی ہڑتال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرتے ہوئے درجنوں سیاسی کارکنوں اور لیڈرشپ کو زخمی اور گرفتار کرکے مختلف تھانوں اور جیلوں میں بھیج دیا۔



سیلابی صورتحال کا خطرہ ٹل چکا ہے،صادق عمرانی

| وقتِ اشاعت :  


نصیر آباد:صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایریگیشن روز اول سے سرگرم عمل ہے، جبکہ ڈویژنل انتظامیہ بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے متحرک رہی تاکہ عوام کے مفاد میں بروقت اور موثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر بیراج کا دورہ کر کے سندھ ایریگیشن حکام سے مکمل تفصیلات حاصل کی گئی ہیں اور ان کے مطابق اس وقت سیلابی صورتحال کا خطرہ ٹل چکا ہے، تاہم ہم نے سپر فلڈ کی صورت میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے تھے اور اب بھی روزانہ کی بنیاد پر تمام تر امور کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔