جے یو آئی واحد سیاسی ودینی جماعت ہے جس نے عوام کی درست سمت میں رہنمائی کی ،جمعیت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہی وہ واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جس نے ہمیشہ صوبے کے عوام کو صحیح سمت کی راہنمائی فراہم کی ہے۔



18ویں ترمیم کے بعداین ایف سی ایورڑنے صوبوں کے مالی معاملات بہتر بنانے میں اہم کرداراداکیا ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملک و بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور سوالات و جوابات کا نشست منعقد ہوا۔حاضرین نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی سے موضوع کی مناسبت سے سوالات کیے۔



بلوچستان میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سیاہ کاری کے دو المناک واقعات، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سیاہ کاری کے دو المناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق پہلا واقعہ ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں گزشتہ شب پیش آیا، جہاں سیاہ کاری کے شبہے میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ مسمات (ر) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اپنی بیوی کے مبینہ ناجائز تعلق کے شبے میں ایک اور شخص کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔



لوڈشیڈنگ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو شارٹ کر دیا ،مس مینجمنٹ نے فیوز اڑا دیے!

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں وومن ایمپاورمنٹ تھرو اکنامک آپرچونیٹیز کے عنوان سے پروگرام کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مس مینجمنٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان برہم ہوگئے



2005 میں زرینہ مری کے اغوا و زیادتی کا واقعہ جھوٹ ہے، مینا مجید / راحیلہ درانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی خواتین وزراء مینا مجید اور راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو سے 2005میں زرینہ مری نامی خاتون ٹیچر کے اغواء اور مبینہ ذیادتی کا واقعہ جھوٹ اور غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کاروں کا پروپگنڈا ہے ، محکمہ تعلیم میں کا تمام ریکارڈ چیک کیا گیا ہے اس نام کی کوئی خاتون موجود ہی نہیں ہے ، ایک سینئر صحافی اس حوالے سے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ یا ثبوت فراہم کریں ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ترجمان حکومت بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔



خضدار لیویز فورس نے یتیم لڑکی کے اغوا میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:خضدار لیویز فورس نے یتیم لڑکی صغریٰ کے اغوا میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صغریٰ بی بی نے پریس کانفرنس میں اسامہ خدرانی سمیت دیگر پر اغوا کا الزام عائد کیا تھا۔ جس کے بعد لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے اسامہ خدرانی، عزیز اور شاہجہان کر گرفتار کرلیا ہے ملزمان نے لڑکی کو گھر کے قریب سے گاڑی میں اغوا کیا اور چھے گھنٹے تک اپنے پاس رکھا۔