اورماڑہ مسافر بس حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت دس افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


اورماڑہ:تربت سے کراچی جانے والی الفیصل کوچ حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت دس افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب بسول کے مقام پر تربت سے کراچی جانے والی الفیصل کوچ حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ایک شخص بس کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔



سبی کی عوام نے ہمیشہ مفاد پرست سیاست دانوں کو مستر د کیا، نواب غوث خان باروزئی

| وقتِ اشاعت :  


سبی:سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان تمندار اقوام پنی چیف آف سبی نواب غوث خان باروزئی نے کہا ہے کہ سبی میںاتبدیلی کا سفر شروع ہونے کے لئے عوام اپنے ووٹ کی پرچی پی ٹی آئی کے نامزد امید وار خان ولی محمدخان مرغزانی کے لئے استعمال کریں 14نومبر سبی لہڑ ی کی عوام کی کامیابی خوشحالی کا دن ہے عوام کی حمایت سے کامیاب ہوکر ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ تبدیلی کاسفر شروع کریں گے آزمائے ہوئے نمائندؤں کو عوام مسترد کرکے ہمارے حمایت یافتہ امیدوار کو کامیاب کرکے عوام کے حقوق کی ترجمان کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی تمندار اقوام پنی نواب غوث بخش خان باروزئی نے کہا کہ سابق ادوار میں منتخب نمائندوں نے سبی کی عوام کو پسماندگی کاشکار کیا تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم رکھا جس کی وجہ سے آج سبی کا تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری سے مجبور ہوکر مزدوری کی زندگی بسر کررہا ہے



امن دشمن عناصر کو مکمل شکست سے دوچار کریں گے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کے آغاز پر گزشتہ دنوں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکہ کے شہداء کے لئے دعا کی گئی بلوچستان کابینہ نے ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوت اور توانائی سے لڑنے کا عزم کیا، وزیر اعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابنیہ کے اجلاس میں بلوچستان سیکورٹی آف وینر ایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی اس ایکٹ کے تحت بلوچستان میں بحالی امن کیلئے مختلف سیکورٹی اداروں کے مربوط اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا بلوچستان کابینہ نے راڑا شم اور کنگری میں نئے پولیس اسٹیشنوں جبکہ چمن ماسٹر پلان لیویز تھانہ کے قیام کی منظوری دی،



پنجاب ایک ملک ہوتا تو دنیا کا 11واں بڑا ملک ہوتا، مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ کرنا پاگل پن کی بات ہے، میری وفاداری مسلم لیگ ن سے ضرور تھی مگر اولین ترجیح پاکستان ہے۔



کوئٹہ سے ٹرین سروس کو 4 روز کیلئے معطل کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستان کے دیگر صوبوں اور شہروں کو جانے والی ٹرین سروس 4 روز کیلئے معطل کردی گئی کوئٹہ ڈویژن کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر، 11، 12، 13 اور 14 نومبر کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپریشن معطل کئے گئے ہیں۔



بلوچستان میں 85ارب روپے امن وامان پرخرچ کئے جارہے ہیں لیکن عوام پھر بھی محفوظ نہیں ہیں، جماعت اسلامی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 85ارب روپے امن وامان پرخرچ کئے جارہے ہیں لیکن عوام پھر بھی محفوظ نہیں ہیں ،



مند مہیر کے علاقہ مکین کی ان کے گھروں سے بے دخلی و قبضہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مند کے علاقے مہیر میں گھروں کو قبضہ کرنے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ کے دعویدار ہی عوام کی جان ومال کے پیچھے پڑے جو انتہائی شرمناک و قابل مذمت ہے۔