خضدار ضمنی انتخابات، مشترکہ سیاسی فیصلہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، میر اسرار اللہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: میر اسرار اللہ زہری سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اگر جھالاوان میں وجود رکھنے والی تمام سیاسی جماعتیں باہمی مشاورت کے ذریعے کسی مشترکہ فیصلے پر متفق ہو جاتی ہیں تو بی این پی (عوامی) اس متفقہ رائے کا خیر مقدم کرے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھالاوان اور خضدار کے عوام خصوصاً نوجوان طبقے کے مفاد میں سیاسی ہم آہنگی ناگزیر ہے کیونکہ متفقہ فیصلہ ہی دیرپا امن و امان اور سیاسی استحکام کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔



نیشنل پارٹی کا خضدار کے ضمنی الیکشن میںحصہ لینے کا فیصلہ،امیدوار کا اعلان جلد کیا جائیگا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:  نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر رئیس بشیراحمد مینگل ضلعی جنرل سیکریٹری ناصرکمال بلوچ ودیگر نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار کی قومی اسمبلی کی نشست نہایت اہمیت کا حامل ہے



کوئٹہ میٹرک امتحانات، نااہل عملہ ناقص کارکردگی، ملبہ طلبہ پر ڈالے جانے کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایند سکینڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ہونے والے نویں جماعت کے میتھ کے پرچے کے دوران گورنمنٹ ریلوے گرلز ہائی سکول سینٹر میں بدنظمی طالبات کامستقبل خطرے میں پڑگیا



نوجوانوں ڈگری کے حصول کیساتھ سروس ڈلیوری پر توجہ دیں، نوابزدہ لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ معاشرے کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے نوجوانوں کو ڈگری کے حصول کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری پر توجہ دینا ہوگی کیونکہ ڈگری انہیں اپنے وسائل اور سرزمین کا مالک نہیں بناسکتی



سلیکٹڈ نہیں منتخب قیادت ہی بلوچستان کو بحران سے نکال سکتی ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گنے چنے سیاسی بونوں کی جانب سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل پر تنقید کرنے کے رد عمل میں کہا گیا ہے کہ ایک کروڑ25لاکھ کی آبادی پرجھوٹ بیچنے والے لوگوں کو مسلط کر کے حالات کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا گیا ہے



ماہی گیر کشتیوں کا لائسنسنگ عمل میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے،بلال کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او قائم لاشاری، فشریز ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے نمائندوں ڈاکٹر علاؤالدین خان اورہ مس نگہت نے شرکت کی۔