تین ماہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے حادثات میں درجنوں افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : مکران کوسٹل ہائی وے خونی شاہراہ بن گئی، تین ماہ میں درجنوں افراد جاں بحق ،متعدد زخمی، حادثات میں مسلسل اضافہ ،متعلقہ ادارے وجوہات جاننے اور روک تھام میں ناکام، سڑک کی خراب حالت ،حفاظتی اقدامات کی کمی ، تیز رفتاری، ڈرائیورز کی غفلت،سائن بورڈز کی عدم موجودگی اور خطرناک موڑ حادثات کی بڑی وجہ قرار دی جارہی ہیں،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی اہم شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،



پاکستان اور افغانستان مذاکرات کی میز پر مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں، پشتونخوامیپ

| وقتِ اشاعت :  


ہرنائی :  پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جسمیں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں ، ہرنائی کے معزز شہریوں نے شرکت کی ۔



علی وزیر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، پشتونخوانیپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے جاری کردہ پریس ریلیز میں سندھ کے شہر سکھر میں پشتون سیاسی رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر پر سندھ پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس مسلح اہلکاروں کی جانب سے دھاوا بول کر انہیں زبردستی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔



بلوچستان میں غیر قانونی نیٹ ورکس کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائیگی، ایف آئی اے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے زونل آفس کوئٹہ کے دورے کے دوران بلوچستان زون کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ قومی مفادات کے تحفظ اور قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔کوئٹہ میں دورے کے موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان زون محمد بہرام خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو زون کی مجموعی کارکردگی، جاری تزئین و آرائش، تعمیراتی کاموں اور مختلف آپریشنل اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔



چینی شہریوں ، منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے حکومت بلوچستان کے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں۔



کوئٹہ، سیریس کرائمز ونگ کی بڑی کارروائی ، قتل، گاڑی چوری اور پولیس کی وردی میں ڈکیتی کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ، ڈاکٹر سمیع ملک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ میں ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ ڈاکٹر سمیع ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نواں کلی میں قتل ہونے والی خاتون کے کیس میں ملزمان سے مسروقہ رقم اور زیورات بھی برآمد کیے گئے، جبکہ ایک اور واقعے میں 80 سالہ خاتون کو گھر میں قتل کیا گیا تھا۔



28 فروری سے اب تک 5615 پاکستانی ایران سے گوادر اور چاغی کے راستے بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایران سے پاکستانی شہریوں کی بڑے پیمانے پر وطن واپسی کو ایک منظم اور مربوط حکومتی کاوش کا نتیجہ قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے بتایا کہ 28 فروری سے گزشتہ رات تک مجموعی طور پر 5615 پاکستانی شہری ایران سے ضلع گوادر اور ضلع چاغی کے راستے بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 2117 ایرانی ڈرائیورز سمیت 431 دیگر غیر ملکی شہری بھی ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں



17ما رچ سیاہ ترین دن ہے ، ڈیر ہ بگٹی میں آج بھی خوف کا ما حو ل ہے ، جمیل بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ 17مارچ 2005کو ڈیرہ بگٹی پر راکٹوں اور بمبوں کے حملوں کو 20سال گزرنے کے بعد باوجود بلوچستان کے لوگ اس دن کو سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے اس دن حملوں میں ہندوں سکھ برادری کی 34خواتیں بچوں سمیت 66 سے زائد افراد کی شہادت کو کبھی نہیں بھول سکتے جنہیں حکمرانوں کی جانب سے ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سلا دیا گیا یہ تمام حملے میرے والد کو شہید کرنے کیلئے کئے گئے تھے



سڑکوں کی تعمیر ، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق درخواست کی سماعت، منصوبوں کو آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے، بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سڑکوں کی تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی، جس میں مختلف اہم شاہراہوں کی پیش رفت، فنڈنگ اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شمولیت کے معاملات زیر غور آئے۔