جس طرح بھارت ہارا ہے اسی طرح بلوچستان میں اسکی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی، عطا تارڑ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیان المرصوص کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، جس طرح ہندوستان کو شکست ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی اور بلوچستان میں امن واپس لوٹے گا۔



ضلع کیچ سے اسسٹنٹ کمشنرکو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب نورزئی اپنی اہلیہ، محافظ اور ڈرائیور کے ہمراہ کوئٹہ جا رہے تھے۔



دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں حراستی مراکز میں رکھا جائے گا، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور کچھ عناصر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں حراستی مراکز میں رکھا جائے گا اور ان کی بحالی پر بھی کام کیا جائے گا۔سرفراز بگٹی نے مسنگ پرسنز کے مسئلے پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا، اور اگر اب بھی کوئی شخص لاپتا ہے تو وہ خود سے غائب تصور ہوگا۔



بلو چستان میں تر قیا تی منصو بو ں سے متعلق سیکر ٹر یز کی بر یفنگ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے زیر اہتمام ”میٹ دی پریس” کے عنوان سے ایک سلسلہ کا اغاز کیا گیا ہے۔ جسمیں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے بریفنگ دینگے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے ذرائع ابلاغ کو مطلع کیا جائے گا۔ اسی… Read more »



حلقہ این اے 251کی دربارہ گنتی کا عمل مکمل

| وقتِ اشاعت :  


ژوب:بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251کے 22پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گنتی کے اعداد شمار جاری کردئیے ، منگل کو قومی اسمبلی کے حلقہ پی بی 251پر الیکشن ٹربیونل کے حکم پر22پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا



جمعیت نے این اے 251 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو مسترد کر تے ہوئے منظم سیا سی دھا ندلی قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے حلقہ این اے 251 میں جاری انتخابی گنتی کے عمل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے ایک منظم سیاسی دھاندلی قرار دیا ہے۔ پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ انتخابی شفافیت، آئینی تقاضوں اور جمہوری ضوابط کی کھلم کھلا پامالی کی جا رہی ہے،



بلوچستان اسمبلی نے زرعی سو لرائزیشن اور بجلی چو ری کی روک تھام کا مسودہ قانون منظور کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن کے اعتراض کے باوجود زرعی سولرائزیشن اوربجلی کی چوری کی روک تھام کا مسودہ قانون منظور کرلیابلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔