خادم علی ، فہیم بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف کل کوئٹہ میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ، اہلخانہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :گل نساء والدہ خادم علی ، بی بی بسرہ والدہ فہیم بلوچ نے خادم علی اور فہیم بلوچ کو جبری لاپتہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نوجوان انٹر میڈیٹ کے طالب علم ہیں انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے ان کی بازیابی کیلئے منگچر میں آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے اگر ایک روز میں انہیں بازیاب نہ کرایا گیا تو ہم اپنے احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے کوئٹہ میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے



ایسے دہشتگردوں کا سامنا تھا جنہیں بچوں اور عورتوں کا بھی خیال نہیں، بریگیڈیئر عمر الطاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :سبی اسکائوٹ فرنیٹر کور بلوچستان نارتھ کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر عمر الطاف نے کہا ہے کہ فورس طویل ٹریک کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے 11 مارچ کو دوپہر ایک بجے ہماری چیک پوسٹ کو نشانہ بناکرٹریک پر دھماکہ کیا گیا جس کے بعد کافی دیر تک ایف سی نے دہشت گردوں کو فائرنگ اور مارٹر گولوں سے انگیج رکھا پوسٹ پر حملے کے دوران 3 ایف سی اہلکاروں نے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا ہے لڑنے کے بعد دہشت گرد ٹرین تک پہنچے اور مسافروں کو یرغمال بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جعفر ایکسپریس حادثے کے مقام پر دورہ کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



کسی نے ہماری بات نہیں سنی اب اختیارت فارم 47والو ں کے پاس ہیں ،سرداراختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سربراہ بی این پی سرداراخترمینگل نے کہا ہے ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہاکہ بہت کچھ ہوسکتا تھا،



بلوچستان میں ایک ڈیڑھ ما ہ کے اندر آپر یشن ہو سکتاہے انوارالحق کا کڑ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے،بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے،شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں آئی،



کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، ایک اہلکارجانحق ، 7 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ میں مختلف مقامات پر تین زوردار دھماکے ہوئے، جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔



ڈیرہ بگٹی: سیاہ کاری کے الزام میں دو قبیلوں کے درمیان فائرنگ، 2خواتین سمیت 4 افراد قتل

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیہہ لوٹی میں مبینہ سیاہ کاری کے پرانے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں 2خواتین سمیت 4 افراد قتل کردئیے گئے لیویز حکام کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل بیہہ لوٹی میں سیاہ کاری کے پرانے تنازعے کے الزام میں بگٹی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں مرہٹہ (شمبانی)اور شہہ(مسوری)قبائل میں فائرنگ کے نتیجے میں دو عورتوں میں سمیت چار افراد قتل ہوگئے



سانحہ جعفر ایکسپریس: شہدا کے ورثا کو 52 لاکھ فی کس، بچوں کیلئے ریلوے میں نوکری کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپےاور بچوں کوریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔