سی پیک و دیگر منصوبوں کوکامیاب کرنے کیلئے بلوچوں کی خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے، اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان ایک کالونی ہے مقتدر حلقوں کے نذدیک یہاں کے لوگ انسان نہیں ہیں قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹیں آبادی کے حساب سے بڑھائی جاتی ہیں لیکن بلوچستان میں تو آبادی کوکم کرنے والی پالیسی اپنایا گیا ہے اور ہر روز دس سے پندرہ لوگوں کی لاشیں ملتی ہیں ان حالات میں سیٹوں میں اضافہ کیسے ممکن ہوتا ہے



سردار یار محمد کی کال پر پی ٹی آئی کی بلوچستان میں احتجاجی ریلیاں و مظاہرے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سرداریار محمد رند کی کال پر اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں کوئٹہ میں پی ٹی آئی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر محمد اسماعیل لہڑی کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے



قلات میں سرچ آپریشن کے دوران 3افراد ہلاک ، بارکھان سے اسلحہ برآمد ،ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ،3افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو کو ہلاک کردیا۔ بارکھان اور ڈیرہ بگٹی میں بھی دہشتگردی کے منصوبے ناکام بناکر بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ و بارودبرآمد کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے قلات کے پہاڑی علاقے پارود اور سمالو میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کیاجس کے دوران سینکڑوں اہلکاروں نے حصہ لیا۔



پی ٹی سی کے شہداء کی میتوں کی توہین کی گئی ،کوئٹہ واقعات سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش ہے تو یہ حملے پنجاب میں کیوں نہیں ہوتے، اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے بلوچستان کی تباہی اور پنجاب کی آبادی کے لیے ہیں بلوچستان اور بلوچ قوم کی خدشات اور تحفظات دور کیئے بغیر اس منصوبے کو کھبی بھی قبول نہیں نہیں کریں گے سانحہ کوئٹہ حکومتی کی بدترین ناکامی ہے ہمارے ہاں ایک روایت چل پڑی ہے کہ جب میاں بیوی میں کوئی ناراضگی ہوتا ہے تو اسے بھی دوسروں کی سازش قرر دیا جاتا ہے اگر کوئٹہ واقعات میں کسی غیر ملکی ایجنسی را ملوث ہے تو اس کو بھی بے نقاب کرنا حکومت کی زمہ داری ہے



سانحہ آٹھ اگست کے ذمہ داروں پر ہاتھ ڈالا جاتا تو دوبارہ سانحہ نہ ہوتا ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیاہے کہ اگر انتظامیہ اور فورسز اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ایمانداری اور دیانتداری سے اداکرتے تو 8اگست کو سول ہسپتال میں دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کردیتے تو پھر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردحملے سے پہلے سوبار سوچتے ،پولیس سینٹر پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،اس حوالے سے نیشنل پارٹی کی پالیسی اورموقف واضح ہے



بلوچستان میں امن وامان سے متعلق کوئی روڈ میپ نہیں بتایا جائے کہ ادارے حکومت کے ماتحت ہیں یا نہیں ،سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جماعت اسلامی کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک دشمن قوتیں ملکر پاکستان کو نقصان پہنچارہی ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کوئٹہ میں زیادہ دیر تک قیام کرکے سیکورٹی سے متعلق روڈ میپ بنانا چاہیے تھا۔سیاسی قیادت اور قبائلی سربراہوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،ضلعیامیر مولاناعبدالکبیر شاکر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔



کوئٹہ سانحات کے بعد ،انسداد دہشتگرد ی کی پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے ،ایچ آر سی پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پا کستان کمیشن برا ئے انسا نی حقو ق (ا یچ آ ر سی پی )نے پیر کی را ت کو ئٹہ میں پو لیس اکیڈ می پر ہو نے وا لے حملے کی شد ید مذ مت کی ہے اور انسدا د دہشت گر دی کی حکمت عملی پر نظر ثا نی کا مطا لبہ کیا ہے تا کہ اس خو نر یزی کا خا تمہ کیا جا سکے منگل کو جا ری ہو نے وا لے ایک بیا ن میں کمیشن نے کہا



سانحہ پی ٹی سی ،غفلت پر ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی معطل ،

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں سیکورٹی غفلت کامرتکب پائے جانے پر کمانڈنٹ (ڈی آئی جی ) پی ٹی سی کیپٹن (ر) طاہر نوید ، ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی (ایس ایس پی) یامین خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ٹی سی محمد اجمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ مزید کاروائی جاری رہے گی، غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوری کاروائی کا مقصد آئندہ اسے واقعات کی روک تھام ہے