کوئٹہ+سبی+سوراب : آواران میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، سبی میں چار افراد اغواء ، سرکاری ٹیوب ویل کو اڑا دیا گیا، جبکہ سوراب زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والی کمپنی کے ملازمین پر فائرنگ ،پولیس کے مطابق آواران بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خیربخش کو قتل کر دیا لاش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے
خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کاپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے کونسل کے ممبر مولانا محمد صدیق مینگل نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے
کوئٹہ+اندرون بلوچستان : بلوچستان کی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں یوم عاشور(10واں )محرم الحرام انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ۔ شبیہ ذوالجناح ،تعزیئے اور علم کے جلوس برآمد ہوئے ۔مجالس عزاء برپا ہوئیں جبکہ جلوسوں کے اختتام پر شام غریباں کی مجالس منعقد کی گئیں ۔
کوئٹہ: خیبرپشتونخوا کی طرح بلوچستان سے بھی افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر اپنے ملک افغانستان جانے کاسلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز بھی سمنگلی میں قائم عالمی ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر سے سینکڑوں خاندانوں کو روانہ کردیاگیااس موقع پر افغانستان جانیوالے بعض افراد نے تو اپنے وطن جانے پر خوشی کااظہار کیا
کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے عاشورہ محرم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دسویں محرم کا دن جہاں تمام مسلمانوں کیلئے سوگوار دن ہے وہاں یہ ان کیلئے باعث فخر بھی ہے کہ پوری انسانی تاریخ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ ان کے اہل خاندان اور رفقاء کی جانب سے دی گئی عظیم الشان قربانی کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے
گوادر(خ ن)ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ کی سربراہی میں ڈگری کالج کی اراضی پر ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف گذشتہ روز کاروائی کی گئی اورغیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ آپریشن کالج انتظامیہ ، طلباء سمیت عوامی شکایت پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابضین نے غیر قانونی طریقے سے کالج کی 100ایکڑ اراضی میں سے 40ایکڑز پرقبضہ کر رکھا تھا۔
گوادر : اسلام آباد کے حکمران گوادر کے مقامی ہوٹل میں بیٹھ کر گوادر کی ترقی کا اعلان کرتے ہیں افسوس ہے وہ عوام کے اندر آنے سے کتراتے ہیں، بلوچستان کے معاہدات پر پنجاب کے مالک نے دستخط کیے،بلوچستان کے مالک کو بطور گواہ دستخط کرایا گیا ، بدلے میں مالکی کو حق مہر کے طور پر ڈھائی سالہ ربر اسٹمپ حکمرانی دی گئی ،
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں محرم الحرام بالخصوص عاشورہ کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے تمام سیکورٹی اداروں کو مزید مستعد ،چوکس ، متحرک اور فعال رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیسے کی کان میں پانی بھر جانے کی وجہ سے اس میں پھنسے ہوئے دو چینی سمیت تین کان کنوں کو نکالنے کی کوششوں کو روک دیا گیا ہے یہ بات محکمہ انسپیکٹوریٹ آف مائنز کے سینئر اہلکاروں نے بتایا یہ کان کن سیسے کی اس کان میں 24ستمبر کو پھنس گئے تھے
گوادر : بلوچستان کی حکومت اور اپو زیشن میں شامل قوم پرست پارٹیاں گوادر کی اراضیات کو بے دردی سے لوٹ رہی ہیں ۔ ڈی سی گوادر اپنے پیش رؤ کی پیر وی کر رہی ہیں سا بقہ ڈی سی کو حکومتی قوم پرست اور موجودہ ڈی سی کو اپو زیشن قوم پرست جماعت کی آ شیر باد حاصل ہے ۔