
اسلام آباد: سینٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر پولیس اور ایف سی کی طرف سے کارکنان پر لاٹھی چارج ،شیلنگ اور تشدد کا نشانہ بنانے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں ،حوالات میں بند کرنے جیلوں میں بھیجنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کل کوئی دوسری حکومت بھی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ یہی سلوک کرے گی ،