کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردی کے رونما ہونے والے واقعہ جس میں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جس کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزیراعلیٰ نے سانحہ پی ٹی سی کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں بزدل دہشت گردوں نے بہیمانہ کاروائی کرتے ہوئے ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا
بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ شدت پسندوں کے حملے کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ کالج میں سکیورٹی کی صورتحال مثالی نہیں تھی اور موجودہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی زیادہ سخت اور غیر معمولی ہونی چاہیے۔
کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادکے لاپتہ رہنماء شبیر بلوچ کی بازیابی کے لئے ان کے اہلخانہ کی طرف سے آج کراچی پریس کلب کے باہربھوک ہڑتالی کیمپ قائم کی گئی۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں شبیر بلوچ کی اہلیہ سمیت خاندان کے دیگر خواتین شریک رہے، اس کے علاوہ سیاسی کارکنوں اور سماجی تنظیموں کے ارکان نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے شبیر بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
کوئٹہ : پولیو کے حوالے سے بلوچستان کے تین حساس اضلاع میں 6ہزار کے قریب انکاری والدین میں سے 80فیصد سے زیادہ کو 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے آمادہ کرلیاگیاہے ،امید ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران بلوچستان پولیو فری ہوگا ،پولیو کے علاوہ ٹی بی کی روک تھام ،ماؤں اور بچوں کی زچگی کے دوران اموات سمیت دیگر امراض کے خاتمے کیلئے علماء کرام بھرپورکرداراداکرینگے
کوئٹہ :بلوچستان ہائی کورٹ میں سانحہ 8اگست کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر وکلاء تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کی قیادت بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر فاروق لہڑی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ،بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمدآصف ریکی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر صوبے میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، جبکہ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جلد بلوچستان کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ صوبائی وزراء سردار محمد اسلم بزنجو، میر مجیب الرحمان محمد حسنی، عبیداللہ جان بابت، سردار در محمد ناصر، رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان