
کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ مودی کی بے وقوفی اور انتہا پسندی سے بھارت بھی روس کی طرح کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہونے والا ہے ۔ بھارت کے اندر بہت جلد ایک نیا پاکستان دیکھ رہا ہوں۔بھارت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرکے اپنے سفیر کو واپس بلایا جائے ۔مسئلہ کشمیر کاواحد حل کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینا ہے ۔