قومی شاہراہوں پر ایف سی رویئے کیخلاف آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز کا احتجاجی مظاہرہ آج پہیہ جام کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی اور لوکل بس ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ کراچی سمیت دیگر قومی شاہراہوں پر ایف سی کے ناروا رویئے اور ٹائم ٹیبل کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومت وضلعی انتظامیہ کے خلاف ناروا رویئے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی گئی۔مظاہرے سے آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر میر حکمت لہڑی ، عبداللہ کرد،لوکل بس ایسوسی ایشن کے چیئرمین بابو شفیع لہڑی اور شیر محمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ جو ناروا سلوک کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹر اس حالات پر پہنچے کہ ہم احتجاج کریں کیونکہ احتجاج کے علاوہ ہمارے ساتھ کوئی اور راستہ نہیں انہوں نے کہا کہ آج بروز منگل کوئٹہ کراچی سمیت تمام قومی شاہراہوں پہیہ جام ہڑتال کیا جائیگا اور اگر پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو ہم بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے



گوادر پربلوچستان کے عوام کی حاکمیت کو تسلیم کئے بغیر اقتصادی راہداری بے معنی ہوگی، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے گوادر میگا پروجیکٹ سے متعلق سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے عوام اپنے وسائل کے مالک خود ہیں۔بلوچستان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے بلوچستان کے نمائندوں سے انکی رائے ضرور لیں۔اور فیصلہ سازی میں انکی شرکت کو لازمی بنایا جائے۔ بلوچستان میں احساسی محرومی کی بدولت بغاوتیں جنم لیتی رہیں لیکن آج تک اس مسئلے کا حقیقی حل وفاق ڈھونڈ نہیں سکی۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اختر جان مینگل نے اپنی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کی حالیہ مرکزی کونسل سیشن جس میں پارٹی کے انتخابات ہوئے تھے اس کنونشن میں پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی مجموعی صورتحال زیر غور آئی۔ جس میں پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ گوادر کے اہم مسئلے کو زیر بحث لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس ترقی کی حمایت کبھی نہیں کریں گے



بلوچ معاشرے میں کبھی بھی مذہب کے نام پر منافرت کو فروغ نہیں دیاگیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے تربت گرڈ اسٹیشن میں 1لاکھ32ہزار KVسے منسلک سسٹم پر 4کروڑ روپے کی لاگت سے کیپسٹر کاافتتاح کیا جس سے مکران میں بجلی وولٹیج میں اضافہ ہوگا ‘ جمعہ کی شام تربت گرڈ اسٹیشن میں4کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کیپسٹر بنک کا وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بٹن دبا کرکے افتتاح کردیا ‘اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر کیسکو آپریشن مکران انجینئر سیف اللہ بادینی نے وزیراعلیٰ کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیپسٹربنک کے فعال ہونے سے مکران میں بجلی وولٹیج میں اضافہ ہوگا اور وولٹیج کی کمی کامسئلہ ختم ہوجائیگا ‘وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہاکہ ہماری حکومت نے مکران کیلئے ایران سے مزید30میگاواٹ بجلی



ماضی میں عوام پر مسلط طبقہ نے عوامی مفادات پر شب خون مارا، لٹیروں کا محاسبہ ناگزیرہے، ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


تربت: وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ہر غریب اور عام شہری کی پارٹی ہے جو عوامی مفاد ات کے لیئے سیاسی جدوجہد کررہی ہے ڈاکٹر یاسین ایک منظم سیاسی سوچ کا نام ہے پارٹی سے وابستہ خواتین کو چاہیے کہ اس کمٹمنٹ کو لے کر سیاسی جدوجہد میں شامل ہوجائیں جس کی بنیادڈاکٹر یاسین، مولابخش، ایوب بلیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ڈالی تھی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریفرنس کی صدارت نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق نے کی۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہاکہ ڈاکٹر یاسین کا انتقال نہ صرف نیشنل پارٹی اور اس کے کارکنان کے لیئے ایک سانحہ ہے بلکہ ہے ہر اس ترقی پسند سیاسی سوچ کے لیئے نقصان کا باعث ہے



محکمہ معدنیات نے صوبے میں 140کوئلہ کانوں کو خطرناک قراردیکر بندکرنے کا فیصلہ کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔محکمہ معدنیات نے صوبے میں 140کانوں کو خطرناک قرار دے کربندکرنیکافیصلہ کرلیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے دکی کی مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا ،،جس کے نتیجے میں کان میں کام کر نے والے تین کانکن جاں بحق اور دو بے ہوش ہو گئے،، ،، مقامی لوگوں نے انتظامیہ کیساتھ ملکر اپنی مدد آپ کے تحت



محمود خان اچکزئی کی طالبان ملا منصور و ملا داداللہ ، جمعیت ، اے این پی ‘جے آئی سے پشتونوں کیلئے متحد ہونے کی اپیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: خطے میں پائیدار امن کے لئے طالبان ،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور پشتون لیڈر شپ کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ خطے میں ایک اور بہت بڑی جنگ کی تیاری کی جارہی ہے جس سے پشتون شدید متاثر ہوں گے۔ صوبے کے وسائل پر ان کے عوام کا حق حاکمیت تسلیم کیا جا ئے تو بہت سے مسائل حل ہوں گے ۔مالی باغ صادق شیہد گراؤنڈ میں خان عبد الصمدخان اچکزئی کی22ویں برسی کی منا سبت سے منقعد کی گئی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ خطے میں ایک اور بہت بڑی جنگ کی سازش ہو رہی جسکے کے لئے پشتونوں کو تیار رہنا ہوگا۔



دکی کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث تین کانکن جاں بحق ،2بے ہوش

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی: دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث 3کانکن جاں بحق جبکہ2بے ہوش ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی کے علاقے میں واقع کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث تین کانکن نذر شاہ ،اشرف اورولی خان جاں بحق جبکہ 2کارکن بے ہوش ہوگئے نعشوں اور بے ہوش ہونے



گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل وخدشات بارے جلد اے پی سی منعقد کرینگے ، سرداراخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل ، خدشات پھر پارٹی اسلام آباد میں جلد آل پارٹیز منعقد کرے گی لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین اور بلوچستان میں جنگی حالات اور بلوچستان کے اکثریتی بلوچ علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی کے بعد مردم شماری بلوچوں کے خلاف بہت بڑی سازش ہے جسے منصفانہ اور قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا بی این پی بلوچستان میں اپنی سیاسی قومی ذمہ داریوں کو نبھائی رہی ہے پارٹی کو منظم اور پروگرام کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے مثبت پالیسیاں ضروری ہیں بلوچ وطن کے میگا پروجیکٹس گوادر ، ریکوڈک سمیت دیگر وسائل سے متعلق جو تحفظات ہیں اس حوالے سے خاموش نہیں رہیں گے



ظلم وزیادتی سے قوموں کو نیست و نابود نہیں کیاجاسکتا، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،سرداراخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گوادر ہمارے آباؤاجداد کی سرزمین ہے بلوچوں کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے ایسی ترقی ہمارے لئے نہیں جہاں ہمارے فرزند وں پر اپنے علاقوں میں جانے پر پابندیاں عائد کی جائیں ہم نے بلوچستان کے وسائل کی حفاظت کیلئے اس سے قبل بھی ایسی پالیسی رکھی جس سے بلوچ قومی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچے اب بھی انہی پالیسیوں پر کاربند ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ بلوچوں کے احساسات ، جذبات کو اولیت دی جاتی لیکن حکمرانوں کی پالیسیاں اس کے برعکس ہیں گوادر کے غیور بلوچوں کے احساس محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے اور جن خدشات کا اظہار گوادر سے متعلق کیا تھا تو آج درست ثابت ہو رہے ہیں اب تو گوادر کے مقامی بلوچ اپنے ہی گھروں میں جاننے کیلئے انٹری کی ضرورت پڑ ھ رہی ہے



بلوچستان میں بندوق کا سیاست دم تھوڑ چکی ہے مری معاہدہ حقیقت ہے ،ہر صورت پاسداری کرینگے ،میر حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


پسنی : نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مرحوم ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں تحصیل کنونشن کا انعقاد ،ڈاکٹر یاسین کو خراج تحسین پیش ،بلوچستان میں بندوق کی سیاست دم تھوڑ چکی ہے ،بلوچستان کے سیاسی کھٹن کو نیشنل پارٹی کی حکومت نے ڈھائی سالوں میں ختم کردیا ،جو لوگ کل ’’ وڈھ ‘‘ جاتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن آج وہ کوئیٹہ میں کونسل سیشن اور آزادانہ سفر کررہے ہیں اور اسکے باجود نیشنل پارٹی کو بُرا بھلا کہتے ہیں ،کنونشن سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرمیر حاصل خان بزنجو ،میراکرم دشتی ، میر حاجی فداحسین دشتی ،عابدرحیم سہرابی ،رمضان میمن ،بی ایس او پجار کے محمدجان کریم اور گہرام اسلم نے خطاب کیا انہوں نے ڈاکٹر یاسین نے اپنی پوری زندگی سیاست کرتے ہوئے گزاری ہے