
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے سرچ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے آٹھ ملزمان کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا، کالعدم تنظیم کے تین ٹھکانوں کو تباہ کرکے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مود اور اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ ہلاک ہونے والے ملزمان میں کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی کا اہم کمانڈر رند علی عرف چھیلا ریش بھی شامل ہیں۔