کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان میں گزشتہ روز چھٹی پر ہونے کے باوجود ڈاکٹرز کو معطل کرنے اور بعد میں ان ڈاکٹرز کے خلاف اخبارات میں بیانات دیکر ان کی عزت کو مجروح کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کئی عرصے سے زبوں حالی کاشکارہے ینگ ڈاکٹرز نے ایک عرصے سے محکمہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھرپور کوششیں کیں ۔