سبی : شوران اور گردونواح میں قطری شہزادوں کو شکار کرنے کی اجازت کیخلاف سینکڑوں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ، قلات سے قطری شہزادوں کے شکار کیلئے تحصیل وقف کر رکھا ہے ، چےئرمین ضلع کونسل کچھی سردارزادہ میر سردار خان رندنے کہا ہے کہ شوران سمیت گردونواح میں قطر کے شہزادوں کو شکار کی اجازت دینا علاقائی عوام کا معاشی قتل ہے گزشتہ چار سالوں سے کچھی وگردونواح کے خشکابہ کا شکار تھے چار سالوں بعد ان علاقوں میں لوگوں کی زمین آباد ہوئی قطری شہزادوں کے شکار کھیلنے سے لوگوں کی آباد زمینیں تباہ و برباد ہوجائیں گے
دالبندین: آر سی ڈی شاہراہ پر یک مچ کے قریب ٹریفک کا المنارک حادثہ7 افراد جاں بحق آٹھ شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ تفتان سڑک پر واقع یک مچ کے قریب گٹ سٹ لانڈھی کے مقام پر کوئٹہ سے تفتان جانے والی المکہ مسافر کوچ سامنے سے آنے والی ایرانی ٹرالر سے ٹکرا گئی تصادم کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس سے مسافر کوچ میں سوار متعدد افراد بری طرح جھلس گئے آگ نے مسافر کوچ اور ٹرالر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے نامعلوم افراد نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کے قریبی رشتہ دار کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت کے علاقے شاہی تمپ میں پیش آیا
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت ، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں سرچ آپریشنز میں ایک شخص ہلاک ، جبکہ تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔
کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت سپریم کورٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کر تی ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سب سے زیادہ کارروائیاں بلوچستان میں ہورہی ہے ۔
خضدار : خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، جمعہ کو بھی دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق خضدار جمعہ کو قومی شاہراہ پر نیو
کوئٹہ: کوئٹہ کے سول اسپتال سے سرکاری ادویات چوری کرنے والے اسپتال کے دو ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان ادویات چرا کر نجی اسپتالوں اور کلینکس کو کوڑے کے دام فروخت کرتے تھے۔
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسران کا بلوچستان سول سیکریٹریٹ اور بلوچستان سول سروسز میں انضمام کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ تمام آفیسران کو محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا درد آج بھی قوم کے دلوں میں موجود ہے اس عظیم قومی سانحہ نے صرف ماؤں سے ان کے بچے ہی نہیں