کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے فاطمہ جناح روڈ پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دعوے کرنے والے عوام کو تحفظ دینے کیساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں