شبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادکے لاپتہ رہنماء شبیر بلوچ کی بازیابی کے لئے ان کے اہلخانہ کی طرف سے آج کراچی پریس کلب کے باہربھوک ہڑتالی کیمپ قائم کی گئی۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں شبیر بلوچ کی اہلیہ سمیت خاندان کے دیگر خواتین شریک رہے، اس کے علاوہ سیاسی کارکنوں اور سماجی تنظیموں کے ارکان نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے شبیر بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔



انکاری والدین کی بڑی تعداد کو بچوں کو پولیو قطرے پلانے پرآمادہ کر لیا ہے ،سید فیصل احمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پولیو کے حوالے سے بلوچستان کے تین حساس اضلاع میں 6ہزار کے قریب انکاری والدین میں سے 80فیصد سے زیادہ کو 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے آمادہ کرلیاگیاہے ،امید ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران بلوچستان پولیو فری ہوگا ،پولیو کے علاوہ ٹی بی کی روک تھام ،ماؤں اور بچوں کی زچگی کے دوران اموات سمیت دیگر امراض کے خاتمے کیلئے علماء کرام بھرپورکرداراداکرینگے



بلوچستان ہائیکورٹ میں فل کورٹ ریفرنس پر وکلاء کا احتجاج ،تعزیتی ریفرنس فوٹو سیشن کے سواء کچھ نہیں ،وکلاء

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان ہائی کورٹ میں سانحہ 8اگست کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر وکلاء تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کی قیادت بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر فاروق لہڑی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ،بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمدآصف ریکی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب



بلوچستان کو پولیو سے مکمل پاک کرنیکا ہد ف جلد حاصل کریں گے ،نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر صوبے میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، جبکہ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جلد بلوچستان کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ صوبائی وزراء سردار محمد اسلم بزنجو، میر مجیب الرحمان محمد حسنی، عبیداللہ جان بابت، سردار در محمد ناصر، رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان



بلوچستان کے 13اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر سید فیصل احمدنے کہاہے کہ بلوچستان کے 13اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم 24اکتوبر بروز پیر سے شروع ہوگی جس کیلئیتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تین روزہ انسداد پولیومہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے 16لاکھ 78ہزار857بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کے سلسلے میں کل 6040ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں



وفاقی وزیر حاصل بزنجو کاگوادر پورٹ ایریامیں جاری مختلف منصوبوں کا دورہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا، چیئرمین گوادر پورٹ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی ، وفاقی وزیر نے ایک ہفتہ بعد جی پی اے ملازمین سے ملاقات کرنے کااعلان کیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے گوادر پورٹ ایریا پر جاری مختلف منصوبوں کی تعمیرات کا جائزہ لیا



صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ یہ بات انتہائی مسرت کا باعث اور حوصلہ افزاء ہے کہ دنیا کی دیگر قوموں کے ساتھ آج ہم بھی پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کا عزم کے ساتھ پولیو کے خاتمے کا عالمی دن منا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔



ڈیرہ اللہ یار ، سابق وزیر کے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ ، سیل کردیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار :اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کا سابق اقلیتی وزیرکے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ غیر ملکی ادویات برآمد، میڈیکل اسٹور سیل شہر میں غیر معیاری ادویات فروخت کی جاری تھی کاشف نبی کھوڑو کا آزادی سے گفتگو تفصیلات کے مطابق :۔اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کاشف نبی کھوڑو نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بلوچستان میڈ یکل اسٹور پر چھاپہ مارا میڈ یکل اسٹور سے غیر ملکی اور غیر معیاری ادویات بر آمد کیا گیا



جیونی میں مسلح افراد کی فائرنگ کوسٹ گارڈ کے 3اہلکار جاں بحق، تربت میں ایک شخص قتل

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: جیونی میں مسلح افراد کا فائرنگ ، پاکستان کوسٹ گارڈ کی دو اہلکار وں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام جیونی بازار میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکار سودا سلف لینے گئے تھے جہاں پر مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے دو اہلکار نائیک محمود اور اشتیاق موقع پر جاں بحق ہوئے