کوئٹہ: کوئٹہ میں جعلی ادویات اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے بھر پور کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ تین دنوں کے دوران50سے زائد میڈیکل اسٹور اور کلینکس کو سیل کرکے پانچ عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کے مطابق شہر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔