کوئٹہ : کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ہزارہ برادری کے دو افراد مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ پر واپڈا گریڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو افراد ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔