کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ چمن اور موسیٰ خیل میں بارش نے تباہی مچادی ۔ آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے آج سے مزید طوفانی بارشوں اور 50سے60ناٹ رفتار کی ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کردی ۔