کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی جانب سے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،بلوچستان حکومت کی 30ماہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے پلیٹ فارم سے ملک کی 26 بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو گوادر میں مدعو کیا گیا اور بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ایک مربوط جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ،ان 26 یونیورسٹیوں کی جانب سے بلوچستان کے مستحق نوجوانوں کو داخلے کیلئے کوٹہ کا اعلان کیا گیاجبکہ COMSAT یونیورسٹی کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے ہر سال Phd. 50اسکالرشپ کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیاپیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابقصوبے
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور بلو چستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ ار مشرقی روٹ کی تعمیر ایک ساتھ شروع کئے جانے کے جانے کے معاملے پر اتفا ق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی روٹ بھی مشرقی روٹ کی طرح تعمیر ہونا چاہیے اور اس پر وہ تمام سہولتیں موجو د ہونی چاہئیں جو مشرقی روٹ پر بنائی جارہی ہیں ، عمران خان نے اس حوالے سے 10جنوری کو بی این پی مینگل کے زیر اہتمام اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ، بدھ کو یہاں خیبر پختونخوا ہاؤس میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران اور بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں قائدین نے ملا قات میں ہونے والے فیصلوں بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی ، تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے کہا کہ بلو چوں کی اے پی سی میں شرکت کریں گے
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ کرپشن ہے۔احتساب کے بغیر معاشرے زوال پذیر ہوتے ہیں اور جن تہذیبوں میں شفافیت اور انصاف نہیں ہوتا وہ فناء ہو جاتے ہیں، سزا اور جزا کا نظام ہی سماج کو متوازن رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ، میجر جنرل آفتاب احمد ،ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ طارق محمود ،پروفیسر فضل حق میر، مختلف محکموں کے سیکریٹریز ، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کوئٹہ میں اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس کی پہلی شرط احتساب اور شفافیت ہے جن معاشروں میں احتساب نہیں وہ بکھر جاتے ہیں اورجن ادروں میں شفافیت نہیں وہ فنا ہوجاتے ہیں۔پاکستان کا بڑا مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ کرپشن ہے۔
کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان نے تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں سہ روزہ اانسداد پولیو مہم بلوچستان بھر میں سوموار کے روز سے شروع ہورہا ہے ،بدھ کے روز ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران صوبے کے 30اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 24لاکھ 72ہزار اور 616بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس مہم کے دوران 6ہزار 4سو 63موبائل ٹیمیں، 782فکسڈ سائٹ پراور311ٹرانزٹ پوائنٹس پر اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ اس مہم کے دوران 55ہزار 85افغان مہاجرین کے بچوں کو بھی انسداد پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے
کوئٹہ: کوئٹہ میں فائرنگ کے چھ واقعات میں کونسلر سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گل باران چوک پر تھانہ زرغون آباد کی حدود میں ملزم عبدالحکیم خلجی نے فائرنگ کرکے اپنے اٹھارہ سالہ بیٹے اسد خان کو قتل کردیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے تھانہ روڈ پر آکراپنے سالے وارڈ نمبر پانچ کے کونسلر عبدالقادر ولد سراج الدین خلجی کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی تعداد دو تھی جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ ماموں اور بھانجے کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ لائی گئیں ۔ ڈاکٹر کے مطابق مقتول عبدالقادر کو سینے میں تین گولیاں جبکہ اسد خان کو کنپٹی پر ایک جبکہ سینے میں دو گولیاں ماری گئیں۔ پولیس نے دونوں جائے وقوعات سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی اور لوکل بس ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ کراچی سمیت دیگر قومی شاہراہوں پر ایف سی کے ناروا رویئے اور ٹائم ٹیبل کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومت وضلعی انتظامیہ کے خلاف ناروا رویئے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی گئی۔مظاہرے سے آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر میر حکمت لہڑی ، عبداللہ کرد،لوکل بس ایسوسی ایشن کے چیئرمین بابو شفیع لہڑی اور شیر محمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ جو ناروا سلوک کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹر اس حالات پر پہنچے کہ ہم احتجاج کریں کیونکہ احتجاج کے علاوہ ہمارے ساتھ کوئی اور راستہ نہیں انہوں نے کہا کہ آج بروز منگل کوئٹہ کراچی سمیت تمام قومی شاہراہوں پہیہ جام ہڑتال کیا جائیگا اور اگر پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو ہم بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے گوادر میگا پروجیکٹ سے متعلق سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے عوام اپنے وسائل کے مالک خود ہیں۔بلوچستان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے بلوچستان کے نمائندوں سے انکی رائے ضرور لیں۔اور فیصلہ سازی میں انکی شرکت کو لازمی بنایا جائے۔ بلوچستان میں احساسی محرومی کی بدولت بغاوتیں جنم لیتی رہیں لیکن آج تک اس مسئلے کا حقیقی حل وفاق ڈھونڈ نہیں سکی۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اختر جان مینگل نے اپنی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کی حالیہ مرکزی کونسل سیشن جس میں پارٹی کے انتخابات ہوئے تھے اس کنونشن میں پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی مجموعی صورتحال زیر غور آئی۔ جس میں پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ گوادر کے اہم مسئلے کو زیر بحث لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس ترقی کی حمایت کبھی نہیں کریں گے
تربت : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے تربت گرڈ اسٹیشن میں 1لاکھ32ہزار KVسے منسلک سسٹم پر 4کروڑ روپے کی لاگت سے کیپسٹر کاافتتاح کیا جس سے مکران میں بجلی وولٹیج میں اضافہ ہوگا ‘ جمعہ کی شام تربت گرڈ اسٹیشن میں4کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کیپسٹر بنک کا وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بٹن دبا کرکے افتتاح کردیا ‘اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر کیسکو آپریشن مکران انجینئر سیف اللہ بادینی نے وزیراعلیٰ کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیپسٹربنک کے فعال ہونے سے مکران میں بجلی وولٹیج میں اضافہ ہوگا اور وولٹیج کی کمی کامسئلہ ختم ہوجائیگا ‘وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہاکہ ہماری حکومت نے مکران کیلئے ایران سے مزید30میگاواٹ بجلی
تربت: وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ہر غریب اور عام شہری کی پارٹی ہے جو عوامی مفاد ات کے لیئے سیاسی جدوجہد کررہی ہے ڈاکٹر یاسین ایک منظم سیاسی سوچ کا نام ہے پارٹی سے وابستہ خواتین کو چاہیے کہ اس کمٹمنٹ کو لے کر سیاسی جدوجہد میں شامل ہوجائیں جس کی بنیادڈاکٹر یاسین، مولابخش، ایوب بلیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ڈالی تھی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریفرنس کی صدارت نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق نے کی۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہاکہ ڈاکٹر یاسین کا انتقال نہ صرف نیشنل پارٹی اور اس کے کارکنان کے لیئے ایک سانحہ ہے بلکہ ہے ہر اس ترقی پسند سیاسی سوچ کے لیئے نقصان کا باعث ہے
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔محکمہ معدنیات نے صوبے میں 140کانوں کو خطرناک قرار دے کربندکرنیکافیصلہ کرلیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے دکی کی مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا ،،جس کے نتیجے میں کان میں کام کر نے والے تین کانکن جاں بحق اور دو بے ہوش ہو گئے،، ،، مقامی لوگوں نے انتظامیہ کیساتھ ملکر اپنی مدد آپ کے تحت