کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک توڑنے کی سازش بلوچستان سے کراچی تک پہنچ گئی ہے۔ خانوزئی، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ مراد جمالی اور بولان میں دہشتگردی کی بڑی کوششیں ناکام بنادی گئیں۔