ہیلتھ کارڈ رقم کی عدم ادائیگی کراچی کے ہسپتالوں نے بلوچستان کے لوگو ں کا علاج معالجہ بندکر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کے ہیلتھ کارڈ کی مد میں محکمہ خزانہ کی طرف سے5ارب روپے سے زائد کی رقم جاری نہ ہونے پر کراچی کے نجی ہسپتالوں نے ہیلتھ کارڈ پر مریضوں کاعلاج بند کردیا جبکہ بلوچستان کے پرائیویٹ ہسپتالوں نے علاج بند کرنے کیلئے 15دن کی مہلت دیدی۔



بلوچستان بورڈ کا امتحانی نظام اس وقت نقل ، سفارش کلچر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث شدید زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے، بی ایس او شال زون

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں چیئرمین کے عہدے پر ایک ایسے او ایس ڈی افسر کی تعیناتی کی گئی ہے جس کا شعبۂ تعلیم سے کوئی پیشہ ورانہ تعلق نہیں، جو مبینہ طور پر ادارے کو نام نہاد ریگولیشن کے نام پر ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر چلا رہا ہے اور اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں ملوث ہے۔



محمود خان اچکزئی کی سیاست نفرت اور انتشار کے گرد گھومتی ہے،علیحدگی کے بیانات سیاسی ناپختگی ہیں: میر ضیاء اللہ لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کی جانب سے 4ماہ میں کچھ علاقوں کا پاکستان سے علیحدگی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے



بلوچستان گرینڈ الائنس کے ممبران کی معطلی اور اْن کے قائدین کی گرفتاری تشویشناک ہے،بساک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حق اور انصاف کی آواز بلند ہوئی، حکومتِ وقت نے اسے طاقت اور انتقام کے ذریعے دبانے کی کوشش کی۔ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے جائز مطالبات کے جواب میں جبر و تشدد کا راستہ اختیار کرنا انتہائی شرمناک اور آمرانہ فعل ہے۔ تنظیم نہ صرف ان ملازم کش پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے بلکہ اْن کے اس مزاحمتی عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جو پچھلے کئی مہینوں سے سراپا احتجاج ہیں۔ لیکن ان کی شنوائی کی بجائے طاقت کے ذریعے انہیں کچلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



لولی پاپ سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہوگا نہ خیرات سے ،حقوق عزت سے عوام کا غصہ ٹھنڈا ہو گا ،مولانا ہدایت الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے سفرمیں وسعت وبہتری لاکربھرپورآوازاٹھائیں گے وفاقی حکومت لانگ مارچ کے وعدے ومعاہدے کو پورے اور نوٹیفکیشن جاری کرے وفاق وعدوں پرعمل درآمدنہ کرنے کی وجہ سے بداعتمادی پیداکررہی ہے گرینڈالائنس سے کیے گیے وعدوں پرعمل کریں۔



ملازمین کے گھروں پر چھاپے گرفتاریاں لیکچرارز کو معطل کرنا غیرجمہوری اور قابل مذمت عمل ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گرینڈ الائنس کے عہدیداروں و ملازمین کے گھروںپر چھاپے ، گرفتاریوں ، لیکچرارز کومعطل کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ عوامی حکومت ہونے کے دعویدار بلوچستان کومارشل لاء طرز پر چلا رہے ہیں



کوئٹہ میں گیس کی پریشر کم ہونے کے باعثعوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اہلیان سریاب کلی کمالو، بڑو، کلی فتح محمد بادینی گڑھ ،کلی صابر آباد، کوئٹہ نے کہا ہے کہ بنیادی ضرورت گیس کی پریشر کم ہونے کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔



چیف منسٹر اکیڈمک ایکسیلینس پروگرام کے تحت چار ہزار اساتذہ ایڈہاک پر بھرتی کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  صوبائی حکومت نے چیف منسٹر اکیڈمک ایکسیلینس پروگرام کے تحت چار ہزار اساتذہ ایڈہاک پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئی بھرتیوں سے صوبے کے اسکولوں میں انگلش ،حساب اور سائنس کے مضامین کے اساتذہ کی کمی کو دور کی جائے گی ۔