افغانستان میں وومن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پر پابندی نہیں، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان طالبان نے ملک میں وومن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پر باضابطہ پابندی لگانے کی تردید کردی۔الجزیرہ کے مطابق اگست میں افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے کھیلوں کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ سیکڑوں کھلاڑی خصوصا خواتین کھلاڑی یا تو بیرون ملک چلے گئے ہیں یا پھر اسپورٹس سے دور رہ کر خاموشی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔



ٹینیسی؛ پوسٹ آفس میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی ماری جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔



امریکی حکام کابل میں اپنے شہریوں سے متعلق بھی لاعلم نکلے

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد / کابل: امریکی حکام اپنے شہریوں سے متعلق درست معلومات سے بھی لا علم نکلے۔ امریکی حکام کی غفلت سامنے آئی ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے شہریوں سے متعلق درست معلومات سے بھی لا علم نکلے، اور غیرمعمولی رقم کے عوض پی آئی اے کا طیارہ بک کرالیا۔



یورپی یونین کا افغانستان کیلیے ایک ارب یورو امداد کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


برسلز: یورپی یونین نے افغانستان کے لیے ایک ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 25 کروڑ یوروز کی رقم میں مزید 30 کروڑ یوروز کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم افغانستان کے ان پڑوسی ممالک کو دی جائے گی جہاں لوگ طالبان حکومت سے فرار کے بعد بطور مہاجرین جا رہے ہیں۔



’شاید امریکا سے اب ماضی کی طرح تعلقات نہ ہوں‘

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید کا کہنا ہے کہ  شاید امریکا سے تعلقات اب ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔نیویارک میں اسد مجید نے کہا کہ چین سے ہمارے دیرینہ، گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں۔



لڑکیوں کے اسکول کھولنے کیلیے ہمیں کچھ وقت دیا جائے، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


دوحہ: امارت اسلامیہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں تاہم لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے لیے حکومت کو کچھ وقت دیا جائے۔



شمالی کوریا میں امریکا پر ایٹمی حملے کیلیے تیار کردہ میزائلوں کی نمائش

| وقتِ اشاعت :  


پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے امریکی سرزمین پر ایٹمی حملے کے لیے تیار کیے گئے طاقتور میزائلوں کا جائزہ لیا اور امریکا کے مقابلے میں ایک ناقابل تسخیر فوج کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے ہتھیاروں کے نظام کی ایک نادر نمائش کا معائنہ کیا جس میں امریکا پر ایٹمی حملے کے لیے تیار کردہ میزائل بھی رکھے گئے تھے۔



طالبان خواتین، لڑکیوں سے کیے وعدے پورے کریں، انتونیو گوتریس

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ طالبان کے افغان خواتین، لڑکیوں سے کیے وعدے توڑتے دیکھ کر تشویش ہے، طالبان سے پُر زور اپیل ہے کہ خواتین اور لڑکیوں سے کیے وعدے پورے کریں۔



دنیا: کورونا وائرس کیسز 23 کروڑ 90 لاکھ سے متجاوز

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 90 لاکھ 51 ہزار 169 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 73 ہزار 249 ہو گئیں۔