صحت و پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے: ذبیح اللہ مجاہد

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے کچھ میں جلد کام شروع کر دیں گی۔



کینیڈا انتخابات: جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کامیاب

| وقتِ اشاعت :  


جسٹن ٹروڈو کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا واضح امکان ہے، کینیڈا عام انتخابات 2021 میں وٹوں کی گنتی جاری ہے۔حکمراں جماعت لبرلز کی ایک بار پھر اقلیتی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے، جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی 155 نشستوں کےساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔



امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ ٹیکساس کے شہر لیگ ورتھ میں گر کر تباہ ہو گیا۔



کابل ایئر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کابل ایئر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کابل ایئر پورٹ صبح 6 سے شا م 6 بجے تک پروازوں کے لیے کھلا رہے گا ۔ رات کو پروازوں کی بحالی کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔



چین، امریکا نئی سرد جنگ سے بچیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ چین ، امریکا نئی سرد جنگ سے بچیں، ویکسینیشن، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر عالمی چیلنجز سپر پاورز سمیت عالمی برادری میں تعمیری تعلقات کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔



سربراہ WHO کابل پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس کابل پہنچ گئے۔افغان قائم مقام وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ٹیڈروس افغان حکام سے صحت کے شعبے میں عالمی بینک کی امداد کی بحالی کےامکانات پر بات چیت کریں گے۔



روس کی یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ماسکو: روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ پرم شہر کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔