انتخابی عمل میں دھاندلی اور فراڈ کے الزامات کے باوجود روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جماعت ہی ملک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہوگی۔روسی حکومت کے ناقدین کو اس الیکشن میں شامل ہونے کی اجازت نہیں تھی اور کئی علاقوں سے بیلٹ بھرنے اور جبری ووٹنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم ملک کے الیکشن کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق اب تک 64 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جماعت ایک بار پھر حکومت بنانے کے لیے پرامید
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :