‘آبدوز معاہدے میں امریکا اور آسٹریلیا نے جھوٹ بولا، برطانیہ تیسرے پہیے کی طرح ہے’

| وقتِ اشاعت :  


فرانس کے وزیر خا رجہ جین ایو لے ڈرائن نے کہا ہے کہ امریکا اور آسٹریلیا نے آبدوز خریداری کے ٹھیکے سے متعلق جھوٹ بولا ہے۔جین ایو لے ڈرائن کا کہنا ہے کہ آبدوز معاملے پر جھوٹ، توہین اوراعتماد توڑنا نہیں چلے گا، سفیر واپس بلا کر ظاہر کیا کہ ہم کس قدر ناراض ہیں اور ہمارے درمیان بحران ہے۔



طیارے کا پورا بزنس کلاس کیبن بک،مسافر صرف مالک اور کتا

| وقتِ اشاعت :  


بھارت میں ائیر انڈیا کی ایک پرواز میں شہری نے آرام سے اپنے پالتو کتے کے ساتھ سفر کرنے کے لیے پورا بزنس کیبن بک کروالیا تفصیل کے مطابق ممبئی سے  چنئی جانے والی پرواز میں جے کلاس یعنی کے بزنس کلاس کے تمام ٹکٹ ایک ہی مسافر نے خریدے۔ پورے کیبن میں دو ہی سوار تھے ایک مالک اور دوسر اس کا پالتو کتا۔



مقبوضہ کشمیر؛ زوردار دھماکے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ایک گھر میں موجود کباڑ خانے میں پرانے شیلز اور گرنیڈز زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں غلام محمد وانی نامی شخص کے گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ان کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔



دوسرے ممالک میں پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟

| وقتِ اشاعت :  


وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے کم ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرواویلا کرنے والوں کے ادوار میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح 52فیصد تک رہی۔