ویزا تنازع، امریکی سینیٹرز کا 300 روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی سینیٹرز نے ویزا تنازعے پر 300 روسی سفارت کاروں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ماسکو نے سفارت خانوں کو روسی یا تیسرے ملک کے عملے کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔اس پابندی کے باعث امریکا کو روس بھر میں اپنے مشنز سے 200 کے قریب مقامی افراد کو ہٹانا پڑا تھا۔



حکومت نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو ہرقسم کی تلاشی سے استثنیٰ دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے امریکی نائب وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر انہیں ہرقسم کی تلاشی سے مبرا کردیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین  پاکستان آرہی ہیں، وہ  7 رکنی وفد کے ہمراہ  7 سے 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گی، امریکی وفد کے استقبال کے لئےوزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ حکام کوانتظامات کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔



طالبان کے کریک ڈاؤن کا خوف، 100 سے زائد موسیقار افغانستان چھوڑ گئے

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک 100 سے زائد موسیقی کے طلبا اور اساتذہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق افغانستان میں موسیقی کے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہوں اور پرنسپل نے تصدیق کی کہ 100 سے زائد موسیقی کے طلبا اور اساتذہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔میلبورن میں رہنے والے افغانستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میوزک کے بانی احمدسرمست نے بتایا کہ ملک میں نئی طالبان اتنظامیہ کی جانب سے موسیقی پر کریک ڈاؤن کے خوف سے افغانستان کے اعلیٰ میوزیکل انسٹی ٹیوٹ کے مجموعی طور پر 101 اراکین پیر کی شام دوحہ پہنچے ہیں۔



فیس بک کی بندش، مارک زکربرگ کوچند گھنٹوں میں 7 ارب ڈالرکا نقصان

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: گزشتہ روزدنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس بند ہوگئی تھی جس کے باعث مارک زکربرگ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔میڈیا کمپنی بلوم برگ کے مطابق گزشتہ روزتقریبا 6 گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا  ویب سائٹ فیس بک، اورسوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام اورواٹس ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئ تھیں جس کے باعث فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے  اسٹاکس 4.9 فیصد گرگئے اورکمپنی کو7 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔ اس نقصان کی بڑی وجہ فیس بک کی بندش کے باعث صارفین کا دیگرایپلیکیشن اورویب سائٹس تک رسائی کرنا بھی شامل ہے۔



قرض کی عدم ادائیگی پر افغانستان بجلی سے محروم ہوسکتا ہے: امریکی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


 امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے افغانستان میں واقع بجلی گھر ‘دا افغانستان بریشنا شرکت’ (DABS) کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وسط ایشیائی ممالک کو افغانستان کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو ممکن ہے کہ موسم سرما میں افغانستان کو بجلی نہ ملے۔



پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے اثاثے سامنے آئے

| وقتِ اشاعت :  

PANDORA PAPERS

صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل ’’پینڈورا پیپرز‘‘ کو سامنے لے آئی جن میں دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت، سیاست دانوں، صنعت کاروں، بیورو کریٹس، ریٹائرڈ افسران کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں، ان افراد میں 700 پاکستانی بھی شامل ہیں۔



پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے اثاثے سامنے آئے

| وقتِ اشاعت :  

PANDORA PAPERS

اسلام آباد: آئی سی آئی جے کی جانب سے ریلیز کیے گئے پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے بیرون ملک اثاثے اور آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔جن طاقتور شخصیات کے اثاثے اور آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان میں اردن، قطر، امارات، یوکرین، کینیا، ایکواڈور اور چیک ری پبلک سمیت 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے موجودہ اور سابق حکمران شامل ہیں۔



پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا

| وقتِ اشاعت :  


قومی ائیر لائن پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا۔پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی جس کے باعث قومی ائیرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جب کہ کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کررہی تھی۔