اقوام متحدہ کا افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے 60 کروڑ ڈالر کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ جنیوا میں ایک امدادی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر سے زائد اکٹھا کیا جا سکے۔



یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین صورتحال کا جائزہ لینے کابل پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بے گھر افراد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں۔یو این ہائی کمشنر  فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے امدادی کی ضرورت ہے، 35 لاکھ بےگھرافراد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔



روس کا افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنےسے متعلق کام کر رہےہیں۔ روس افغانستان میں جلد خوراک اور طبی امداد بھیجے گا۔



ڈیموکریٹ سینیٹر کا صدر بائیڈن کو وزیراعظم عمران خان سے رابطے کا مشورہ

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں امریکی صدر جو بائیڈن پر وزیراعظم عمران خان سے رابطے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین نے کہا ہے افغان صورت حال کے تناظر میں صدر جو بائیڈن پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کریں۔



افغانستان میں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہو گا: طالبان

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تمام تجارتی لین دین صرف افغان کرنسی میں ہو گا۔گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین پاکستانی کرنسی میں ہو گا لیکن اب اس حوالے سے طالبان سے وضاحت کر دی ہے۔



شمالی کوریا کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، جاپان کو تشویش

| وقتِ اشاعت :  


برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق رواں سال شمالی کوریا نے جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور کروز میزائل بنایا تھا جس کا گزشتہ ہفتے کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔رپوٹ کے مطابق کروز میزائل جاپان کے بیشترعلاقوں کو باآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔