امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا معاہدہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے چین کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے  مقابلے کے لیے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے آپس میں چین کے مقابلے میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی بنانے کا اعلان کیا ہے۔



دو برابر حصوں میں تقسیم چٹان، سعودی عرب کا ارضیاتی عجوبہ

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سرزمینِ عرب پر دنیا کا ایک انوکھا ارضیاتی عجوبہ موجود ہے جس میں ایک بڑی چٹان دو برابر حصے میں تقسیم نظر آتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گرم چھری سے مکھن کی ٹکیاں کاٹی گئی ہے یا لیزر سے پہاڑ کو تراشا گیا ہے کیونکہ باریک جھری کے دونوں اطراف اتنے ہموار ہیں کہ موسمیاتی اثرات کی بجائے کسی لیزر شعاع سے وجود میں آئے ہیں۔



طالبان سے کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا، اشرف غنی نے معاملہ بگاڑ دیا، زلمے خلیل

| وقتِ اشاعت :  


امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن و مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ وہ کابل میں داخل نہیں ہوں گے لیکن اشرف غنی کے اچانک فرار نے معاملہ بگاڑ دیا۔افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد پہلے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ معاہدہ تھا کہ2ہفتےتک کابل میں داخل نہیں ہوں گے،اس دوران اقتدارکی منتقلی عمل میں آنی تھی لیکن اشرف غنی اچانک ملک سے فرار ہوگئے جس سے امریکی اعلیٰ قیادت بھی حیران رہ گئی۔



فرانسیسی صدر کا سربراہ داعش ‘صحارا’ عدنان ابو ولید کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے صحارا ریجن کے سربراہ عدنان ابو ولید الصحاروی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دولت اسلامیہ کا سربراہ عدنان ابو ولید گریٹر صحارا میں فرانسیسی فوجیوں کے ایک آپریشن میں ہلاک ہوا۔



افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکا 20 سال کی طویل جنگ کے بعد افغانستان سے نکل گیا، جس کے بعد خطے کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔



سابق صدر ٹرمپ چین کے معاملے پر آپے سے باہر ہوچکے تھے، واشنگٹن پوسٹ

| وقتِ اشاعت :  


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جارحانہ انداز سے جانے جاتے ہیں، واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹر کی پرل نامی کتاب میں اہم انکشافات کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری ماہ میں امریکی اعلیٰ فوجی قیادت کو خدشہ تھا کہ ٹرمپ چین سے جنگ چھیڑ دیں گے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ چین کے معاملے پر آپے سے باہر ہوچکے تھے، جس کے بعد جنرل مارک ملی نے چینی فوجی جنرل کو دو خفیہ ٹیلی فون بھی کیے ۔



جھگڑے میں زخمی ہونے اور باہمی اختلافات کی تردید، ملا برادر منظر عام پر آگئے

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اپنے زخمی ہونے سے متعلق گردش کرتی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور یہ بھی واضح کیا کہ طالبان کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے۔ طالبان رہنماؤں کے مابین تنازعے کی اطلاعات تھیں جن میں ملا برادر اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے… Read more »



عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

| وقتِ اشاعت :  


پیانگ یانگ: جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ امریکا نے بھی جنوبی کوریا کے دعوے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔



لوفتھانسا ایئرلائنز پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی خواہاں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جرمن ایئرلائن لوفتھانسا 13 سال بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی خواہاں ہے۔ جرمن کاروباری وفد جس میں لوفتھانسا کے نمائندے شامل تھے، نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی سیکریٹری فرینا مظہر کو بتایا کہ ایئرلائن جو مسافروں کے حوالے سے یورپ کی دوسری بڑی ایئرلائن ہے، پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔