
کابل میں چند افراد نے پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ تاہم طالبان نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کابل میں چند افراد نے پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ تاہم طالبان نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
طالبان کی جانب سے نئی عبوری حکومت کے ابتدائی اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہےکہ افغانستان کی تعمیر نو میں امریکا کے ممکنہ کردار کا خیر مقدم کریں گے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
تل ابیب: اسرائیل آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیزی سے تیاریاں جاری ہیں۔اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف اویو کوہاوی نے ایک انٹریو میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیاریوں میں تیز آرہی ہے اور اسی مقصد کے لیے دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ انتہائی پیچیدہ کام ہے جس کے لیے خفیہ معلومات اور زیادہ سے زیادہ اسلحہ درکار ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے عمل میں قطر سے زیادہ کسی ملک نے کام نہیں کیا ہے۔دورۂ قطر پر موجود انتونی بلنکن نے قطری ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا افغانستان ڈپلومیسی جاری رکھے ہوئے ہے، جانتے ہیں اس میں قطر امریکا کا شراکت دار ہوگا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
لاپاز: جنوبی امریکی ملک بولوویا میں بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ جنوبی امریکی ملک بولوویا میں بس کھائی میں گرنے سے 3 بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔امریکی صدر جو بائیدن گزشتہ روز چھٹیاں گزارنے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن پہنچے جہاں صحافیوں کی جانب سے ایک سوال پر کہ کیا آپ طالبان کو تسلیم کریں گے جس پر امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
لندن: سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کا کہنا ہے کہ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر نے ایک بار پھر اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیاد پرست اسلامی گروہوں کی جانب سے مغرب پر بڑے پیمانے پر حملوں کا خطرہ اب بھی موجود ہے تاہم اس بار حیتیاتی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی محاذ افغانستان (این آر ایف اے)کے کمانڈر جنرل عبدالودود زرہ اور ترجمان فہیم دشتی کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمانڈر جنرل عبدالودود زرہ اور ترجمان فہیم دشتی کے مارے جانے کی تصدیق مزاحمتی محاذ کی جانب سے کی گئی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
نئی دہلی: بھارت کے متعدد اضلاع میں تیزی سے پھیلتے وائرل نے بڑے پیمانے پر بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار سمیت متعدد اضلاع میں کورونا کے بعد اب ایک اور وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔