کابل: علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے

| وقتِ اشاعت :  


کابل:  سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں اقتدار کی پر امن طریقے سے طالبان کو منتقلی کے لیے مذاکرات جاری ہیں تاہم سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔



کابل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی رپورٹ کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوپہر 12بجے سے کابل ائیرپورٹ پر  نہ کوئی لینڈنگ ہوئی اور نہ ہی کسی طیارے نے ٹیک آف کیا۔



طالبان سے کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا: قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں داخل ہو گئے ہیں، اس موقع پر قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ عبدالستار میر زکوال نے کہا ہے کہ طالبان سے کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت عبوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پرامن ماحول میں ہو گی۔کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں۔



طالبان افغان دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع

| وقتِ اشاعت :  


طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان تمام اطراف سے کابل میں داخل ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں سرکاری دفاتر کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دکانیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔



طالبان نے طورخم بارڈر کا کنٹرول سنبھال لیا

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں طالبان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور اب طالبان نے طورخم بارڈر کا بھی کنٹرول سنبھال لیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی جاری ہے اور اب طالبان نے پاک افغان سرحد طورخم پر تعینات افغان فوجیوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔



امریکی صدر کا افغانستان بھیجے جانیوالے فوجیوں کی تعداد دگنی کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کے محفوظ انخلا کے لیے جانے والی فوجیوں کی تعداد دگنی کرنےکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر  ایجنسی کے مطابق اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی مشن کے خاتمے اور عملےکی بحفاظت  واپسی کے لیے 5 ہزار  فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔



ہیٹی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 304 ہو گئی

| وقتِ اشاعت :  


کیربیئن جزیرے ہیٹی میں 7.2 شدت کے طاقتور  زلزلےکے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی ہے۔براعظم شمالی امریکا کے ملک ہیٹی میں زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، گزشتہ روز آنے والے زلزلے نے ہیٹی میں ہر طرف تباہی مچا دی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 304 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1800 سے زائد افراد  زخمی ہیں۔