طالبان عید پر ہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے عزم کا اظہار کریں: امریکی سفارتخانہ

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں موجود تمام غیرملکی مشن کی جانب سے بیان جاری کیا ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ افغانستان میں جاری پرتشددکارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، طالبان تشددکا سلسلہ فوری روکیں،  طالبان کی پر تشددکارروائیاں پر امن سیاسی حل اور عوام کیلئے نقصان دہ ہیں۔



دوحہ مذاکرات، افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا

| وقتِ اشاعت :  


دوحہ: قطر میں ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان سیاسی گروپوں اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے اور افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا۔



امریکہ سمیت دنیا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، سربراہ افغان طالبان

| وقتِ اشاعت :  


کابل: سربراہ افغان طالبان شیخ ہبت اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت تمام دنیا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ سربراہ افغان طالبان شیخ ہبت اللہ نے کہا کہ پڑوسیوں اور خطے کے دیگر ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ افواج کے انخلا کے بعد ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔



سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

| وقتِ اشاعت :  


سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر نے  شاہ سلمان کو حج  اور عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔



افغانستان پر نگاہ رکھنے کیلئے روس کی امریکا کو فوجی اڈے دینے کی پیشکش

| وقتِ اشاعت :  


روس نے امریکا کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش کر دی۔روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ولادیمیر  پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنےکے لیےتاجکستان اور کرغزستان میں اپنےاڈے دینےکی پیشکش کی ہے۔



آسٹریا: درجنوں امریکی اور کینیڈین سفارتکار پراسرار دماغی بیماری کا شکار

| وقتِ اشاعت :  


آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 20 سے زائد امریکی اور کینیڈین سفارتکار  پراسرار  دماغی بیماری ( ہوانا سینڈروم) کا شکار  ہو گئے۔متاثرہ افراد کو چکر آنے،سماعت میں کمی، توازن کھونے اور بھولنے کی علامات محسوس ہوئی تھیں۔