ٹریفک جام کی وجہ بننے والے شہری کو ساڑھے 3 سال قید

| وقتِ اشاعت :  


کارڈف: برطانوی ریاست ویلز میں ایک شہری کو ٹریفک جام کرنے کی وجہ بننے پر ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ویلز کے شہر سوان سی میں 51 سالہ ڈیوڈ ہیمسن نامی شہری کو بار بار ٹریفک جام کی وجہ بننے پر سزا سنائی گئی۔



افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرداخلہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد:  وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا پاک افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا بیان دیکھا ہے، سرحد پر باڑ بڑی مشکل سے اور اپنے جوانوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے لگائی ہے جسے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فاغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، افغانستان میں امن ہی پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، افغانستان کے استحکام سے سارے خطے کی ترقی مل سکتی ہے، پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر طالبان کو ان کے وعدے کی تکمیل پر زور دے، طالبان نے دنیا کے ساتھ جو وعدے کیے ہیں وہ پورے ہونے چاہئیں۔



امریکا انخلاء کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کا معترف

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کا آپریشن مکمل ہوچکا ہے۔



جوبائیڈن نے افغان فوج، ٹرمپ کو ’ذلت آمیز‘ انخلا کا ذمہ دار قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے انخلا کی آخری تاریخ کے فیصلے پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا جس کے باعث کابل میں 100 سے 200 امریکیوں سمیت معاونت فراہم کرنے والے افغان شہری رہ گئے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم سے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں جوبائیڈن نے طالبان کی تیز رفتار پیش رفت کے خلاف معزول افغان حکومت کی نااہلی پر تنقید کی جس کے باعث امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کو جلد بازی اور ذلت آمیز راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار پر بھی تنقید کی۔



بھارتی سفیر کی قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر  دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی جلد واپسی او ر اُن کی سکیورٹی کے معاملات پر  بات چیت ہوئی۔



افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے، وائٹ ہاؤس

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی سفارتی دفتر کھولا جا رہا ہے۔ امریکہ کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔



کورونا کی نئی قسم “مو” کو مانیٹر کر رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا کی ایک نئی قسم “مو” کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔“مو” نامی نئے کورونا ویریئنٹ کا سائنسی نام ’بی.1.621‘ ہے جس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔



امریکی فوج نے طالبان سے خفیہ مذاکرات کیے، سی این این

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں 20 سالہ طویل جنگ کا اختتام ہو گیا، سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ امریکیوں کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان نے مدد فراہم کی ۔سی این این کا کہنا ہے کہ امریکی باشندوں کا باحفاظت انخلا طالبان کی مدد اور ان کی نگرانی میں ہوا ہے، امریکی فوج نے طالبان سے خفیہ مذاکرات بھی کیے ہیں۔