برطانوی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا شروع

| وقتِ اشاعت :  


برطانیہ نےافغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلا شروع کر دیا، برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غیرملکی فوج کے انخلا کی حتمی تاریخ قریب آنے کے ساتھ کابل ایئرپورٹ کے اردگرد مزید حملوں کا خطرہ بڑھے گا۔



ایتھوپیا میں نسلی فسادات، 210 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


افریقی ملک ایتھوپیا میں چند روز کے دوران نسلی فسادات کے نتیجے میں کم  از کم 210 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو  بیٹھے۔ایتھوپیا کی انسانی حقوق کمیشن کا عینی شاہدین کے حوالے سے بتانا ہے کہ ایک باغی تنظیم اورومو لبرل آرمی (او ایل اے) سے وابستہ مسلح افراد گزشتہ ہفتے گدا کریمو کے مغربی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے انخلا کے فوری بعد داخل ہوئے اور انہوں نے 150 سے زائد لوگوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔



کابل ایئر پورٹ: طالبان کی سیکیورٹی بارے درخواست پر فیصلہ ابھی نہیں کیا، ترک صدر

| وقتِ اشاعت :  


 ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ طالبان نے کابل ایئر پورٹ کے آپریشن سے متعلق درخواست کی تھی، سیکیورٹی خدشات کے باعث طالبان کی درخواست پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔ترک صدر نے کہا کہ طالبان نے کابل میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی، کابل ائیرپورٹ آپریشن سے متعلق طالبان سے بات چیت جاری ہے۔



مالی کے سابق وزیراعظم کرپشن کے الزام میں گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


افریقی ملک مالی کے سابق وزیراعظم بوبہ مائیگا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بوبہ مائیگا کو  سابق صدر  ابراہیم ابوبکر کیٹا کے دور حکومت میں طیارے کی خریداری میں کردار  ادا کرنے  پر گرفتار کیا گیا ہے تاہم گرفتاری کی صحیح وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔



کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی صدر آبدیدہ، بدلہ لینے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر آبدیدہ ہوگئے اور دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر امریکی صدرجوبائیڈن نے خطاب کیا، امریکی صدر نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرآبدیدہ ہوگئے۔



کابل ایئرپورٹ دھماکے میں 13 امریکی فوجی اور 28 طالبان سمیت ہلاکتیں 90 ہوگئیں

| وقتِ اشاعت :  


کابل: کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد ہلاک اور 150  زخمی ہوگئے۔  کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دو خود کش دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ ایک دھماکا ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر ہوا جب کہ دوسرا دھماکا قریبی ہوٹل کے باہر ہوا جہاں برطانوی فوجی اور حکام مقیم تھے۔



دھماکوں کے باوجود امریکی انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے باوجود امریکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ کابل دھماکوں میں انہوں نے امریکی فوجیوں سے زائد اپنے بندے گنوائیں۔ امریکہ کو اپنے انخلاء مکمل کرنے کے لیے 31 اگست کی آخری تاریخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔



کابل دھماکے پراقوام متحدہ، سعودی عرب، کینیڈا اور دیگر ملکوں کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


کابل میں دھماکوں کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، سعودی عرب، چین، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، اسپین اور فرانس سمیت کئی ممالک نے مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والےخوفناک دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں،جو افغان دوسروں کی مدد کرتے تھے وہ آج مارے گئے۔