طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے مسلسل پیش قدمی کے پیش نظر امریکہ نے افغان حکومت کو فضائی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ امریکا افغان فوجیوں کی حمایت میں فضائی حملے جاری رکھے گا۔ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح ناگزیر نہیں ہے اور ان کی پیش قدمی کو روکا جا سکتا ہے۔