ایمازون نے پاکستان کو سیلرلسٹ میں شامل کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون نے پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔مشیر تجارت رزاق داؤد نے ایک ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ پاکستان کو سیلر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ہمارے ای کامرس کے لئے ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔



امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ پر حملوں میں فوری کمی کا مطالبہ کردیا

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ پر حملوں میں فوری کمی اورکشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ پر حملوں میں فوری کمی اورکشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔



فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، 227 فلسطینی شہید

| وقتِ اشاعت :  


غزہ: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 227 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطین میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک ایک ہزار 600 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔



امریکا میں ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم سے متعلق قانون منظور

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: امریکی کانگریس نے ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق قانون منظور کرلیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں کثرت رائے سے ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم سے متعلق قانون منظورکرلیا گیا ہے۔ ‘کووڈ-19 نفرت انگیزجرائم قانون‘ کے حق میں دونوں سیاسی جماعتوں کے 364 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ 62 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ قانون کا مقصد ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکنا ہے۔



فلسطین کے معاملے پر سلامتی کونسل کا چوتھا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

| وقتِ اشاعت :  


فلسطین کے بحران پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت جاری رہا اور اجلاس کا کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا۔