آسٹریلیا :مشرقی ساحلی پٹی کو 50 سالوں کے بدترین سیلاب کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث مشرقی ساحلی پٹی کو 50 سالوں کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، مسلسل ہونے والی بارشوں سے دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، سڈنی کے نشیبی علاقوں میں ہزاروں افراد کو راتوں رات انخلاء کے احکامات جاری کئے گئے۔