امریکی صدر براک اوباما اسلحے کے غیر قانونی استعمال روکنے کے سلسلے ایک صدارتی حکم نامے کی منظوری دیں گے۔ جس کے تحت اسلحہ یا دوسرے آتش گیر اسلحے خریدنے والوں کی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔ کانگریس کی جانب سے بندوق کے نئے قانون کی مخالفت کے باوجود صدر منگل کو اس کے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اسلحے اور بندوق بیچنے والے تمام تاجر جو نمائشوں میں یا آن لائن اسلحے فروخت کرتے ہیں ان پر یہ دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ متوقع خریدار کے ماضی کی جانچ کریں۔ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار رینڈ پال نے کہا ہے کہ وہ اس ایگزیکٹو عمل کی ’پوری شد ومد کے ساتھ مخالفت کریں گے
امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان سے یہ ’امید‘ ہے کہ وہ پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئر بیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگجو گروپس کو نشانہ بنانا چاہیے۔ خیال رہے کہ یونائٹیڈ جہاد کونسل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یہ مختلف جنگجو تنظیموں کا ایک گروپ ہے جو بھارتی حکومت کے خلاف کشمیر میں برسرپیکار ہے۔ پٹھان کوٹ پر ہونے والے تازہ حملے کو بھارت اور پاکستان کے درمیان حال میں شروع ہونے والی قیام امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جان کربی نے کہا: ’حکومت پاکستان نے اس معاملے میں پر زور انداز میں آواز اٹھائی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جس طرح انھوں نے اس پر بیان دیا ہے وہ اسے اسی طرح برتیں گے۔ ہم پاکستانی حکومت کی اعلی سطح سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ جنگجو گروپس کو ضرور بالضرور نشانہ بنائیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کی سخت مذمت کی ہے اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ سفارتی خانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔ سوموار کی شب سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کو سعودی سفارت خانے پر ہونے والے حملے پر شدید تشویش ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ ان کے تنازعے سے شام کی جنگ کو ختم کرنے کے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہیں
خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی کابینہ تحصیل خضدار اور نال کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو ، ہاسٹل کوئٹہ میں منعقد ہوئے ، اجلاس میں پارٹی مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو ، ممبر سنٹرل کمیٹی ووائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالصمد ایڈووکیٹ، ضلعی صدر رئیس بشیر احمد نائید صدر اور جنرل سیکرٹری علی احمد پریس سیکرٹری سیف اللہ ملازئی، جوائنٹ سیکرٹر عبید گنگو، ماسٹر فدا بلوچ، غوث بخش بلوچ، عبدالمجید ، کاکا صدر نال خدا بخش بلوچ ، تحصیل خضدار کے صدر منیر احمد بلوچ جنرل سیکرٹری محمد اکرم لہڑی، اللہ بخش بلوچ کے علاوہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے نیشنل پارٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں نیشنل پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کئے گئے
کوئٹہ: نیشنل پارٹی خضدارکے صدر رئیس بشیر احمد مینگل، جنرل سیکرٹری رئیس علی احمدبلوچ، نائب صدر طیب بزنجو نے اپنے مشترکہ بیان بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی خضدار سے درجنوں ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملازم دشمنی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ وہ غریب لوگ ہیں جو عرصہ سات آٹھ سالوں سے ڈیلی ویجز پر معمولی تنخواہوں پرگزارہ کر کے اپنے بچوں کی کفالت کررہے ہیں اور انہیں ایک ایسے موقع پر برخاست کیاگیا ہے کہ ان کی عمریں ملازمت کے حصول کے مدت سے گزر گئی ، انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ وائس چانسلر نے چارج سنبھالا ہے، یونیورسٹی میں غیراعلانیہ مارشل لاء لگا دیا ہے، ملازمین کو ناجائز تنگ کرنا اور انہیں مختلف بھرتیوں سے نقصان پہنچاناان کا مشغلہ بن گیاہے‘ روز اخباروں میں اپنی تصویر اور خبریں لگا کر یونیورسٹی کو ترقی دینے کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگرحقیقت میں تقریباََ 18مہینے میں یونیورسٹی میں 18اینٹ بھی نہیں لگواسکے،
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم سے قومی خیانت کی توقع رکھنا حماقت ہوگی وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں پشتونوں اور بلوچوں کو احساس بیگانگی فیڈریشن کیلئے نیک شگون نہیں ماضی کے تلخ حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے چھوٹے صوبوں اور قومیتوں کو شراکت اختیارات میں مساوی نمائندگی ہی روشن مستقبل کی ضامن ہوسکتی ہے قوم کو باور اور یقین دلاتے ہیں کہ گزشتہ 68 سالوں سے جو جبر استداد روا رکھا گیا گناہ اور مقصود واضح ہیں کہ ہم قومی مفادات کوپس پسٹ ڈالنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں اگر مصلحت کرتے تو اقتدار میں ہوتے ہوئے جنازے نہ اٹھاتے پشتونوں کی عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد درست سیاست برحق موقف پر مہر ثبت ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارتی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ‘ ضلعی صدر ولی داد میانی ‘ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتہا ‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا ‘ چیئرمین جمال شاہ ‘ ٹاؤن کمیٹی چیئرمین ملک زمان ترین ‘ سید عارف شاہ ‘ راز محمد تارن ‘ سومر خاکسار ‘ ندیم شاہ قادری ‘ پیر محمد سیلاچی نے ضلع ہرنائی کلی شور میں شہید جیلانی خان اچکزئی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے سریاب کے علاقے بی بی نانی زیارت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا یسی بزدلانہ کاروائیاں کرنے والے عناصر امن کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کے عزم کو ہر گز متزلزل نہیں کرسکتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ کرتے ہوئے
کو ئٹہ : جمعیت علما ء اسلام (ف) کے رہنما اور بلو چستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مو لا نا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ایران سمیت دیگر ہمسا یہ ممالک کے ساتھ برا بری کی بنیا د پر تجا رت وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں چیمبر آ ف کا مرس کے اراکین اور دیگر تجا رت پیشہ افراد کو درپیش مشکلا ت کے خا تمے کے لئے ہر فورم پر ان کے شا نہ بشا نہ جدو جہد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،تجا رت سے وابستگی نہ ہو نے کی وجہ سے اس کے امور با رے زیا دہ نہیں جا نتا چیمبر کے اراکین کے تجا ویز کو اعلیٰ حکام تک پہنچا نے کے لئے ہر وقت تیا ر ہیں ،سیاست قا بل فخر کا م ہے تا ہم اس کی مد میں کسی کے ساتھ زیا دتی اور نا روا ء سلو ک کر نا درست نہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کا مرس کو ئٹہ بلو چستان میں اس کے عہدیداران اور اراکین کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع کیا۔اس موقع پر ان کے ہمرا ہ جمعیت علما ء اسلام کے رکن صو با ئی اسمبلی مفتی گلا ب کا کڑ بھی تھے ۔اس سے قبل ایوان صنعت و تجا رت کے صدر جما ل ترہ کئی نے کہا کہ صو بے میں تجا رتی زونز نہ ہو نے ،زراعت اور گلہ با نی کے شعبہ جا ت کی زبوں حا لی کے با عث جرا ئم کی شرح میں نہ صرف اضا فہ ہو رہا ہے بلکہ لو گ اسمگلنگ اور دیگر غیر قا نو نی طرز کا رو با ر کی جا نب بھی گا مزن ہو رہے ہیں
لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں تین روز جاری رہا ‘ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مفصل بحث کے بعد ایک قرار داد منظو ر کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس کراچی آپریشن کے حوالہ سے وفاق پاکستان اور حکومت سندھ کے درمیان تناؤ ، کھچاؤ ،بڑھتے ہوئے اختلافات اور اختیارات کی جنگ کو تشویش ناک اور جمہوری اداروں کے لیے خطرناک قرار دیتاہے۔ یہ حقیقت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں آپریشن کی وجہ سے کراچی کے شہریوں نے سکھ کاسانس لیا ہے۔ اور طویل عرصہ سے جاری دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،بوری بند لاشوں ،نوگو ایریاز اور مفاد عامہ کے لیے بنائے گئے پارکوں پر قبضہ اور چائنہ کٹنگ جیسے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن اب کرپشن اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزام میں گرفتار بعض بااثر افراد کو قانونی گرفت سے بچانے اوراپنے اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت سندھ اور بعض سیاسی عناصر رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے ،
لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کی افراد کی تعداد 100 سے بھی کم ہے۔ وویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں شہید پائلٹ مریم مختیار کی یاد میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکام نے داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں 42 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے