کوئٹہ: سیکیورٹی کے نام پر ٹرانسپورٹرز کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ کئی گھنٹے بلاوجہ روک کر ٹرانسپوٹرز کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹرانسپورٹرز نمائندگاں کو اعتماد میں لیکر اپنے اصول وضع کرے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان بھر کے روٹ ٹرانسپورٹرز نمائندوں میر حکمت علی لہڑی، عبداللہ کرد، حاجی جمعہ خان بادینی اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جگہ جگہ قائم چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نام سے ٹرانسپوٹرز کو تنگ کیا جا رہا ہے اور اب نوبت ٹرانسپورٹرز کو تذلیل کرنے کی صورت میں پیش آرہی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان میں فروغ تعلیم کے نام پر ایک نام نہاد رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ کسے بھی صورت میں قبول نہیں پرائیویٹ اسکولز کو اعتماد میں لئے بغیر راتوں رات ایک ادارے کو تمام اختیارات سونپی گئی ہیں جس سے پرائیویٹ اسکولز کومالکان کو خدشات لائق ہیں پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیشنل ایجوکیشن کونسل کے چیئر مین سید خالد شاہ جنرل سیکرٹری عبدالحنا ڈپٹی چیئر مین خالد محمود اور دیگر نے کہا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے بلوچستان میں پرائیویٹ اسکولز کے مدد کیلئے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیاتھا مگر اس نام نہاد ایکٹ کے ذریعے محکمہ تعلیم کو نظر انداز کر کے اسی اداروں کو زیادہ اختیارات دیئے گئے اس ادارے میں اپنی اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر بلوچستان کی دو ہزار دو سو ستر پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن غیر ضروری طور پر منسوخ کر کے دوبارہ رجسٹریشن کرانے کے احکامات جاری کیئے
کوئٹہ : بلوچستان کے مسئلے کو کبھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئی اور اسے طاقت کے ذریعے سے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بلوچستان آج بھی پسماندگی کا رونا رو رہا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں نئے افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پورے خطے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ اور یہ حصہ سینٹرل ایشیاء سے لیکر مڈل ایسٹ، افغانستان سے لیکر چین تک عالمی مفادات کی کشمکش میں مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن اور انسانوں کے ساتھ حیوانی سلوک کا آغاز مشرف دور حکومت سے شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔ قوم پرستی کے دعویدار جماعتوں نے بھی عوام کو مایوشی کے سوا کچھ نہیں دیا
تربت : نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور صوبائی اسمبلی حلقہPB-50کیچIIIکے امیدوار کہدہ محمد اکرم دشتی نے کہاکہ 31دسمبر کوہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام چمک دمک اور موسمی امیدواروں کومسترد کردیں گے ‘ جو لوگ10سال تک حلقہ میں کسی فاتحہ پربھی آنے کی زحمت نہ کرسکے اور جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کوبھلا دیاتھا31دسمبر کو عوام انہیں بھلادیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما قاضی غلام رسول بلوچ اور محمدجان
کوئٹہ: مسلم لیگ(ن) کے رہنما ،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ورکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ مری معاہدے کے بارے میں بلوچستان کے پارلیمنٹری ارکان کو نہ پہلے اعتماد میں لیا گیا ہے اور نہ اب انہیں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں اعتماد میں لیا جارہا ہے ،جمعیت علماء اسلام جس طرح مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وفاقی حکومت میں شامل ہے اسطرح بلوچستان میں بھی حکومت میں شامل ہوناچاہئے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ’’این این آئی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میرجان محمد جمالی نے کہا کہ الیکشن 2013ء کے بعد پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا میں وہاں کے ارکان پارلیمنٹ نے خودحکومتیں بنائیں جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کیا گیا
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ وطن محافظ جماعت کی حیثیت سے اپنے ذمہ داریوں کا احساس ہے آج یہاں جتنے بھی سیاسی قوتیں ہے اے این پی کے پلیٹ فارم سے نکلے ہیں فخر باچا خان اور خان عبدالولی خان صرف پشتونوں کی نہیں بلکہ تمام محکوم اقوام کے علمبردار تھے بد قسمتی سے پشتونوں کو دین مبین اور قوم کے نام پر بار بار دھوکہ دیا گیا ہے ہم آج بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ واحد جماعت آپ کی ہے جو قوم کے اجتماعی سیاسی، جمہوری معاشی حقوق کی خاطر زور آور بالادست قوتوں سے نبر د آزما ہیں گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر عوامی نیشنل پارٹی کے اصولی موقف کے باعث پنجاب کے حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹ گئے
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جب تحریری ہو یا زبانی معاہدہ کیا جارہا ہے تو اس پر عملدرآمد کیا جاتا ہے اگر مری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیاست میں ایک دوسرے پر اعتماد ختم ہو جائے گا معاہدہ حکومت میں شامل جماعتوں کا اندرونی معاملہ ہے اپوزیشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ایک روایت رہی ہے کہ جب بھی کوئی قبائل ‘ قوموں کے درمیان کسی بھی تنازعہ کے حل کرنے کے حوالے سے کوئی زبان دی جاتی ہے
کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ اقتدار میں شامل دونوں جماعتیں دوست ہیں معاہدے معاہدے ہوتے ہیں اصلی ہو یا نقلی مگر وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کیساتھ کئے گئے وعدے اور معاہدے نہ نبھاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن ‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے آج خود کرپشن میں مصروف ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفاد اور حقوق کی جنگ لڑیں ہے مگر اب بھی عوام کو پیپلز پارٹی سے الگ نہیں کیا
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کے تبدیلی کا معاملہ وزیراعظم نواز شریف کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ گھمبیر ہوچکا ہے اس سلسلے میں ثناء اللہ زہری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں مری معاہدے میں طے پا چکا تھا کہ ڈھائی سال کیلئے عبدالمالک وزیراعلیٰ بلوچستان اور اگلے ڈھائی سال کیلئے ثناء اللہ زہری بلوچستان کے
کوئٹہ : سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ظلم و جبر اور ناانصافی نے ملک اور بلوچستان میں شدید مسائل کو جنم دیا ہے قوموں اور عوام کو حقوق دینے کیلئے اور انہیں انصاف دلانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار آج کوئٹہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ‘ بسم اللہ خان کاکڑ ‘ رشید خان ناصر اور سعیدکرد نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ پورا ملک اور خصوصاً اس وقت بلوچستان بدترین دہشت گردی کا شکار اور ملک کے عوام انصاف سے محروم ہیں مقررین نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم نے ہمیشہ سیاست عوام کو انصاف دلانے