
کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے براہمدگ بگٹی کی حالیہ بیانات اور ریاست سے مذاکرات اور آزادی کے موقف سے دستبرداری پر آمادگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ براہمدغ بگٹی قومی آزادی کے موقف سے پیچھے ہٹ کر بلوچ قوم سے دھوکہ کرنے کا مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا براہمدگ بگٹی کی ڈاکٹر مالک سے ملاقات کے بعد قومی اتحاد کے لئے عجلت میں دعوت دینا اور اس سے پہلے اتحاد کی کوششوں میں سنجیدہ نہ ہوناسیاسی نا بلدی ہے ۔ ایک مہینے کے اندر اتحاد تشکیل نہ پانے کو براہمدغ بگٹی بطور جواز پیش کرکے مذاکرات کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں