پنجگور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر اور تربت میں چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملے ،گوادر اور خضدار میں فورسز کی کارروائی12افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق پنجگور میں واقع فرنٹیئر کور بلوچستان پنجگور رائفلز کے ہیڈ کوارٹر پر نامعلوم افراد نے مشرقی سمت سے یکے بعد دیگرے چھ راکٹ کے گولے داغے جو کیمپ کے اندر کھلے



بلوچستان ہاتھ سے جانے کی سوچ ختم ہورہی ہے ،جھنڈے جلانے سے لیکر جھنڈے لہرانے تک کا کٹھن سفر طے کرلیا ،کمانڈر سدرن کمانڈ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ پاک فوج نے عوام کے تعاون سے جھنڈے جلانے سے لیکرجھنڈے لہرانے تک کاسفراور کھٹن حالات اکھٹے طے کئے ہیں،بلوچستان ہاتھ سے نکلنے کی سوچ ختم ہورہی ہے اورصوبے بھرمیں پاکستان کے جھنڈے لہراناشروع ہوگئے ہیں ،پاکستان یہاں کے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے خوف وہراس کی فضاء ختم ہورہی ہے ہرطرف پاکستان ہی پاکستان نظر آرہار ہے



چھبیس افراد نے ہتھیار ڈال دیئے ، ایف سی ہیڈ کوارٹر میں تقریب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر میں تقریب کے موقع پر 26 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے ، جس میں نوشکی کے 16 اور خاران کے 10 فراری شامل ہیں، ایم پی اے خاران میر کریم نوشیروانی ، ڈسٹرکٹ چیرمین نوشکی میر اورنگ زیب جمالدینی، چیف آف رخشانی پرنس عبدالقادر رخشانی اور نمائندہ ایم پی اے نوشکی حاجی میر ناصر بادینی کو فراریوں نے اپنے ہتھیار جمع کیئے، انھوں نے فراریوں کو قومی پرچم اور نقد انعامات دئیے،



لاپتہ افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ پانچ ستمبر کو ریاستی فوجی آپریشن میں بسیمہ کے علاقے راغے میں دو درجن کے قریب گھروں کو جلانے اور کئی بلوچ فرزندوں کوحراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر کے چھ کی مسخ شدہ لاشیں سوراب کے علاقے کلغلی میں پھینکی گئیں ۔تاہم کئی ابھی تک لاپتہ ریاست کی زندانوں میں اذیتیں سہہ رہے ہیں۔



صوبے میں امن وامان کے قیام کے حکومتی دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ صو بائی حکومت کے پاس جدید ٹیکنالوجی سے موزین مشینوں کے باوجود اغواء کے بڑھتے ہوئے وارداتیں حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے قلعہ سیف اللہ کے علاقے مرغہ فقیرزئی سے سابق ضلعی نائب ناظم ٹھیکیدار حاجی عصمت اللہ اور بی ڈی اے کے دیگر اہلکاروں کی اغواء نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے



بلوچ مفادات کی جنگ لڑنے والوں کو قومی روایات کا خیال رکھنا ہوگا نواب ثنا ء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سنےئر صوبائی وزیر و چیف آ ف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلو چستان روایات کا امین صوبہ ہے لیکن بد قسمتی سے کرائے کے قاتلوں نے روایات کو بھی بھولا دیا ہے اوراپنے بیرونی اقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اس بات سے بھی منحرف نظر آتے ہیں کہ بلو چی روایات میں چادر اور چاردیواری کی کیا اہمیت ہے



بلوچستان بھر میں پولیو مہم کا آغاز، 25 لاکھ بچوں کو پولیو بچاؤ ویکسین پلانے کا عزم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی نہ کریں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صحت مند بچے ہی صحت مند بلوچستان کے ضامن ہیں۔



بلوچستان سے نکلنے والی معدنی دولت بلوچ عوام کی ترقی کیلئے استعمال میں لائی جائے ،سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وسائل سے مالا مال سرزمین بلوچستان کے فرزند آج بھی کسمپرسی اور معاشی تنگ دستی کاشکار ہیں حکمران بلوچستان کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے عوام کو اپنے وسائل پر اختیارات دینے ہوں گے ان خیالات کا اظہار پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے ق لیگ کے مرکزی رہنماء سعید ہاشمی ، پشتونخوا اولسی تحریک کے ڈاکٹر سید عالم مسعود، جئے سندھ محاذ کے ریاض علی چانڈیواور سبی سے شمولیت کرنے



تربت میں ایف ڈبلیو او کے قافلے کے قریب بم دھماکا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف ڈبلیو او کے قافلے کے قریب بم دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لیویز کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے چالیس کلو میٹر دور دشت بیڑی کے قریب اس وقت سڑک کنارے بم دھماکا ہوا



مری معاہدہ ایک مسلمہ حقیقت ہے ناراض بلوچوں سے جلد عملی مذاکرات کا آغاز ہو گا نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیرنواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ مری معاہدہ ایک مسلّمہ حقیقت ہے جس میں تین جماعتوں کے اکابرین کے دستخط موجود ہیں ۔ وقت مقررہ پر مری معاہدہ کے تحت وزارت اعلیٰ کی تبدیلی عمل میں لائی جائیگی ۔ اور انشاء اللہ ہم صوبے کے عوام کی خدمت کا ایسا اعلیٰ نمونہ پیش کریں گے کہ جسے تاریخ میں ناقابل فراموش دور کے طور پر یاد رکھا جائیگا ۔