بلوچ عوام کا احساس محرومی مل کر ختم کرینگے بلوچستان اور پاکستان روشن مستقبل کے نشان ہیں ،کمانڈر سدرن کمانڈ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی کی خاتمہ پوری قوم کو ملکر کرنا ہوگا اب ہمارے درمیان احساس محرومی کی کوئی جگہ نہیں ہے سول اور عسکری مشترکہ پالیسی سے بلوچستان میں امن استحکام ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلی ہیں جس میں صوبہ کا ہر بچہ شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بلوچستان عسکری مال



قطر کی حکومت اور سرمایہ کار گوادر میں سرمایہ کاری کے موقع سے فائدہ اٹھائے، ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام قطر کی حکومت اور لوگوں کے لیے قدر و عزت کے جذبات رکھتے ہیں، قطر کی حکومت اور سرمایہ کار پاک چائنا اقتصادی راہداری ، گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے قونصل جنرل سعدعبداللہ المحمود الشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور بلوچستان کے عوام کی ثقافت میں مماثلت پائی جاتی ہے،



گوادر میں دستی بم حملہ دو افراد جاں بحق دو زخمی ، کوئٹہ میں فورسز کی کارروائی ،ایک شخص ہلاک ،ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادر میں نامعلوم افراد نے دکان پر دستی بم حملہ کردیاجس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گوادر کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر دشتی بازاور ملا فاضل چوک کے درمیان واقع چیف لکی ٹیلر ماسٹر نامی درازی کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو دکان کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔



امریکہ کی ایران کیخلاف جامع اور موثر حملے کی تیاریاں ،جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر تہران کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: امریکہ ایران پر موثر اور جامع حملے کی تیاریاں کر رہا ہے اور اگر ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی تو نیویارک ٹائمز اور یو ایس اے ٹو ڈے میں شائع شدہ خبروں کے مطابق صدر اوبامہ نے پہلے ہی ایران کویہ دھمکی دی ہے کہ گر ایران نے معاہدات کی خلا ف ورزی کی اور جوہری حاصل کرنے کی کوششیں کیں



بلوچستان میں آپریشن کیخلاف برلن میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ ایک جاری کرد ہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر ایس او کے جانب سے جر منی کی دارالحکومت برلن میں ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی نویں بھرسی اور بلوچستان میں ریاستی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی جس میں بلوچ ری پبلکن پارٹی جرمنی چیپٹر کے صدر اشرف شیر جان بلوچ سمیت افغان دوستوں نے بھی شرکت کی



بنیادی حقوق سے متعلق آگاہی پر شہری کا حق ہے ، جاوید اقبال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں بنیادی حقوق سے متعلق آگاہی ہر شہری کا حق ہے بلوچستان کی مٹی کا رنگ اتنا پختہ ہے کہ کوئی رنگ پر چڑھ نہیں سکتا ان خیالات کااظہار یونیورسٹی آف بلوچستان میں سی پی ڈی آئی کے



نیب نے نواب اسلم رئیسانی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات مکمل کر لی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : نیب نے سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی ، سابق مشیر وزیر اعظم عاصمہ ارباب عالمگیر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔



بلوچستان کے طول و عرض میں فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں، بی آر پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں جن میں بے گناہ و معصوم بلوچ عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے فورسز نے سوئی کے علاقے بگٹی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو نہتے بلوچوں کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے



بلوچستان اسمبلی میں من مانیاں قانون ساز ادارے میں قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ایک بااختیارآفیسرنے ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود ڈپٹی سیکرٹری کی پوسٹ پر اپنے لیکچرار بیٹے کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق 2014ء میں بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی سیکرٹری کی خالی پوسٹ اخبارات میں مشتہر کی گئی



بلوچستان میں جاری فورسز کی کارروائیاں روز بہ روز شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں ،بی ایچ آر او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری فورسز کی کارروائیاں روز بہ روز شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں بلوچستان میں ہونے والی ان کارروائیوں میں فورسزعام آبادیوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنا رہی ہیں ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے دشت کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں میں ملا عزت نامی شخص