
کوئٹہ: ڈائریکٹرجنرل نیب بلوچستان ریٹائرڈمیجرطارق محمودملک نے کہاہے کہ بلوچستان کوبدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں کسی کوقومی دولت لوٹنے نہیں دینگے ہمیں محض حکومت پرانحصار نہیں کرناچاہئے بلکہ ملکی ترقی کیلئے اپناکردارانفرادی طورپربھی اداکرناہوگاملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بدعنوانی میں ملوث عناصرکیخلاف گھیراتنگ کیاجارہاہے