
کوئٹہ: امریکہ میں زیر تعلیم بلوچستان کے طالبعلم کو بیماری کے باعث ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔امیرمحمد آج صبح کی پروا ز سے کراچی پہنچے گا۔بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کا رہائشی امیر محمد پاکستان ایجوکیش فاؤنڈیشن کی سکالر شپ پر پڑھنے کے لئے امریکہ گیا تھا۔ امریکہ پہنچنے کے کچھ دن بعد اس کے سر میں اچانک درد اٹھا ۔