
کوئٹہ : بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان کے تشکیل کردہ کمیشن نے تیسرے روز بھی سماعت جاری رکھی۔ کمیشن کے تحت بدھ کے روز بھی 12 لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت کی گئی محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کمیشن کی سربراہی سابق جسٹس غوث محمد کررہے ہیں